نواب شاہ:(رپورٹ نفیس آرائیں)قائدِ عوام یونیورسٹی آف انجینئرنگ، سائنس اینڈ ٹیکنالوجی نواب شاہ نے ٹائمز ہائر ایجوکیشن سسٹین ایبلٹی امپیکٹ رینکنگز 2026 میں شاندار کامیابی حاصل کرتے ہوئے عالمی سطح پر معیاری تعلیم ( کے شعبے میں 101 سے 200 کے رینکنگ بینڈ میں جگہ بنا لی۔یونیورسٹی کو سندھ کی انجینئرنگ و ٹیکنالوجی جامعات میں پہلی، سندھ کی تمام جامعات میں دوسری جبکہ پاکستان کی نمایاں جامعات میں ٹاپ فائیو میں شامل ہونے کا اعزاز حاصل ہوا ہے۔وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر سلیم رضا سموں نے اس کامیابی کو یونیورسٹی کی معیاری تعلیم، جدید تحقیق، جدت اور پائیدار ترقی کے لیے جاری کوششوں کا عالمی اعتراف قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ کامیابی اساتذہ، طلبہ، افسران اور عملے کی مشترکہ کاوشوں کا نتیجہ ہے۔انہوں نے کہا کہ جامعہ کو عالمی معیار کا تحقیقی و علمی مرکز بنانے، صنعت و جامعہ روابط مضبوط کرنے اور پائیدار ترقی کے اہداف کے حصول کے لیے عملی اقدامات جاری ہیں۔

