دیربالا(بیورو چیف ریاض ابوالخیل)
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر دیر بالا اسلم نواز کی خصوصی ہدایت پر ایس ڈی پی او سرکل دیر مشرف خان نے حساس چوکی/چیک پوسٹ ہاتن درہ کا دورہ کیا اور وہاں موجود سیکیورٹی انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا۔دورے کے دوران ایس ڈی پی او سرکل دیر نے اہلکاروں کو الرٹ رہنے، مشتبہ افراد پر کڑی نظر رکھنے اور عوام کے ساتھ خوش اخلاقی سے پیش آنے کی ہدایات جاری کیں۔ انہوں نے موجودہ حالات کے تناظر میں علاقہ مشران سے بھی ملاقات کی، جنہوں نے امن و امان کے قیام کے لیے پولیس کے ساتھ مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

