Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • شہر شہر کی خبریں
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      بالی: شرارتی بندربرطانوی سیاح کا موبائل فون چھین کر فرار، سیلفیاں اتارتارہا، فون کیسے بازیاب ہوا؟

      ’’ہنڈائی الینٹرا ‘‘کی نئی 8th جنریشن ماڈل لانچ: جدید ڈیزائن، کشادہ کیبن اور نئے فیچرز کے ساتھ زبردست انٹری

      سام سنگ کی نئی حکمت عملی: ’گلیکسی ایس 27 پرو‘ میں بڑی خصوصیات متعارف کرادیں

      پاکستانی فضائی حدود کی خلاف ورزی پر ائیر انڈیا کا پائلٹ معطل

      گوگل کا نیا سمارٹ اسپیکر میدان میں: جیمنائی (Gemini) کی طاقت اور جدید ڈیزائن کے ساتھ پیشکش

    • بلاگ
    • ویڈیوز

      اصفہان میں دھماکوں کے بعد فضا دھوئیں سے بھر گئی: اسرائیلی فضائی حملے کی پہلی ویڈیو 

      محبت کے آگے وحشی جانور بھی بے بس۔۔۔

      150 ارب ڈالر کی سلطنت کا مالک، مگر سواری عام سی میٹرو!

      امریکی نائب صدر جے ڈی وینس وطن روانہ

      امریکی پائلٹ کیلئے امریکا کا ریسکیو مشن کیسے سرانجام پایا؟ اینی میٹڈ ویڈیو دیکھئیے

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    زمین کے تنازع پر گولیاں،کلہاڑیاں،ڈنڈے چل گئے،خواتین سمیت 10افرادلہولہان

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    قاضی احمد رپورٹ سائين بخش لاکھو

     

    قاضی احمد کے قریب گاؤں قاسم خاصخیلی میں زمین کی ملکیت کے پرانے تنازع پر دو بھائیوں، رسول بخش خاصخیلی اور اللہ ورایو خاصخیلی، کے گروپوں کے درمیان جھگڑا شدت اختیار کر گیا۔ جھگڑے کے دوران فائرنگ، کلہاڑیوں اور ڈنڈوں کا استعمال کیا گیا، جس کے نتیجے میں دونوں فریقوں کے مردوں اور خواتین سمیت 10 افراد زخمی ہو گئے۔اللہ ورایو خاصخیلی کے گروپ سے وزیر خاصخیلی، محمد سلیم خاصخیلی، شہمیر خاصخیلی، نغمہ خاصخیلی اور سلمیٰ خاصخیلی زخمی ہوئے، جنہیں علاج کے لیے تعلقہ اسپتال قاضی احمد منتقل کیا گیا۔ جبکہ رسول بخش خاصخیلی کے گروپ سے رسول بخش خاصخیلی، حبیب اللہ خاصخیلی، زبیر خاصخیلی، پناہ خاتون اور نجمہ خاصخیلی زخمی ہوئے، جنہیں بھی اسپتال منتقل کیا گیا۔واقعے کے بعد خاصخیلی برادری کے افراد نے پولیس کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے نیشنل ہائی وے پر دھرنا دے کر سڑک بلاک کر دی۔احتجاج کرنے والوں میں شامل رسول بخش خاصخیلی نے الزام عائد کیا کہ قاضی احمد پولیس، خصوصاً ایس ایچ او، نے رشوت لینے کے باعث ملزمان کو گرفتار نہیں کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر بروقت کارروائی کی جاتی تو یہ واقعہ پیش نہ آتا۔ دوسری جانب اللہ ورایو خاصخیلی نے الزام لگایا کہ برادری کے معزز شخص علی حسن خاصخیلی، ساکن خاصخیلی، نے دونوں فریقوں میں تصادم کرانے کے لیے باہر سے افراد بلا کر ان کے گھروں پر حملہ کروایا، جبکہ آج ایم پی اے غلام قادر چانڈیو کی موجودگی میں دونوں فریقوں کے درمیان فیصلہ ہونا تھا، جسے ناکام بنانے کے لیے یہ حملہ کیا گیا۔ انہوں نے یہ بھی الزام لگایا کہ قاضی احمد پولیس کارروائی کرنے کے بجائے رشوت طلب کر رہی ہے۔دوسری طرف، الزامات کا سامنا کرنے والے خاصخیلی برادری کے معزز شخصیت علی حسن خاصخیلی نے رابطہ کرنے پر اپنے بیان میں کہا کہ وہ صبح پیش آنے والے واقعے کی سخت مذمت کرتے ہیں اور مطالبہ کرتے ہیں کہ واقعے میں ملوث تمام افراد کے خلاف فوری مقدمہ درج کرکے انہیں گرفتار کیا جائے۔

    Related Posts

    پارک میں بچی کا ہاتھ سلائیڈنگ گرل میں پھنس گیا

    چاراوباشوں کا گھرپردھاوا،لڑکی پرتشدد

    ہندو نوجوان گولی لگنے سے زخمی

    مقبول خبریں

    دریائے چناب اور توی میں بھارت نے پانی چھوڑدیا،بپھرنے کا اندیشہ

    وینز ویلا زلزلہ، باپ بیٹا چار روز بعد ملبے کے نیچے سے زندہ برآمد

    پنجاب بھر میں ایل پی جی کی قیمتوں میں من مانا اضافہ، شہری پریشان

    کیا ٹیلر سوئفٹ اور ٹریوس کیلسی میڈیسن اسکوائر گارڈن میں شادی کر رہے ہیں؟ تاریخ آگئی

    بلوچستان میں صوبائی وزراء کے قلمدان تبدیل ہونے کا امکان

    بلاگ

    فیفا ورلڈ کپ 2026 کا فائنل کون کھیلے گا؟اربوں ڈالر کے سٹے کی منڈیاں کیا پیش گوئی کر رہی ہیں؟

    معصوم بچوں کے ساتھ زیادتی، چوری اور بڑھتے جرائم — آخر کب تک؟

    غازی کی سرحدی پوسٹ پر تعیناتی اور تھانیدار کی ویڈیو، نظام کے دو چہرے

    انسان کو بیدار تو ہو لینے دو، ہر قوم پکارے گی ہمارے ہیں حسینؑ

    گرتی ہوئی دیواروں کو سہارا دیجئے!

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.