Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • شہر شہر کی خبریں
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      پاکستانی فضائی حدود کی خلاف ورزی پر ائیر انڈیا کا پائلٹ معطل

      گوگل کا نیا سمارٹ اسپیکر میدان میں: جیمنائی (Gemini) کی طاقت اور جدید ڈیزائن کے ساتھ پیشکش

      میٹا کا ٹیکنالوجی اور فیشن کا حسین امتزاج: نئی ’میٹا گلاسز‘ 26 اسٹائلز کے ساتھ متعارف

      دنیا کی تاریخ میں پہلی بار اے آئی وکیل نے مقدمہ جیت لیا

      بدل گیا انفوٹیمنٹ کا جہاں ، سام سنگ ٹی وی میں انسٹا گرام ٹی وی ویب متعارف، کون سے انوکھے فیچرز متعارف کرائے گئے جانئیے!

    • بلاگ
    • ویڈیوز

      اصفہان میں دھماکوں کے بعد فضا دھوئیں سے بھر گئی: اسرائیلی فضائی حملے کی پہلی ویڈیو 

      محبت کے آگے وحشی جانور بھی بے بس۔۔۔

      150 ارب ڈالر کی سلطنت کا مالک، مگر سواری عام سی میٹرو!

      امریکی نائب صدر جے ڈی وینس وطن روانہ

      امریکی پائلٹ کیلئے امریکا کا ریسکیو مشن کیسے سرانجام پایا؟ اینی میٹڈ ویڈیو دیکھئیے

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    انسانی اعضاء اور ٹشوز کی غیر قانونی اسمگلنگ کا بڑا سکینڈل ، اسلام آباد سے چینیوں سمیت 5 گرفتار

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    اسلام آباد :وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) نے اسلام آباد میں کارروائی کرتے ہوئے انسانی پلیسینٹا (نال) کو غیر قانونی طور پر پراسیس کرنے کے بعد بیرون ملک سمگل کرنے والے مبینہ نیٹ ورک کا سراغ لگا کر تین چینی شہریوں سمیت پانچ ملزمان کو گرفتار کر لیا۔
    ایف آئی اے کے ایک بیان میں بتایا گیا کہ انسانی اعضا کی غیر قانونی پراسیسنگ فیکٹری کی مصدقہ اطلاع پر جمعرات کی رات سیکٹر ایف-سیون میں واقع ایک گھر پر چھاپہ مارا گیا، جہاں انسانی اعضا، بالخصوص ہیومن پلیسینٹا (بچے کی پیدائش کے بعد خارج ہونے والی نال) کی غیر قانونی پراسیسنگ کے لیے مکمل پلانٹ قائم تھا۔
    اایف آئی اے کی جانب سے گرفتار ملزمان کے قبضے سے بھاری مقدار میں انسانی نال (Human Placenta) برآمد، ملزمان انسانی نال (Placenta) کو بھیڑ کی نال (Sheep Placenta) ظاہر کر کے بیرون ملک اسمگل کرتے تھے، چھاپے کے دوران فریج اور کنٹینرز سے تازہ اور خشک انسانی نال کی بھاری مقدار ضبط کر لی گئی۔
    پلیسینٹا ایک عارضی عضو ہے جو دوران حمل ماں اور بچے کے درمیان آکسیجن اور غذائیت کی فراہمی کا کام کرتا ہے۔ بچے کی پیدائش کے بعد یہ جسم سے خارج ہو جاتا ہے۔ بعض ممالک میں اسے ادویات، کاسمیٹکس اور روایتی علاج میں استعمال کیا جاتا ہے۔تاہم اس کی خرید و فروخت اور پراسیسنگ کئی ممالک میں سخت قانونی ضوابط کے تابع ہے۔
    ایف آئی اے کے مطابق گرفتار ملزمان اس پلانٹ میں پلیسینٹا کو غیر قانونی طور پر صاف، خشک (ڈرائے) اور پراسیس کرنے کے بعد ’شی پلیسینٹا‘ کے نام سے ویتنام برآمد کرتے تھے۔تحقیقات کے دوران اسی نیٹ ورک کی نشاندہی پر سیکٹر ای-الیون میں واقع ایک اور مقام پر بھی چھاپہ مارا گیا، جہاں اسی نوعیت کا ایک اور مکمل پراسیسنگ سینٹر فعال پایا گیا۔
    ایف آئی اے کے مطابق ملزمان کے قبضے سے پراسیسنگ مشینری، آلات اور تیار شدہ مواد برآمد کر لیا گیا۔
    ملزمان کے خلاف ہیومن آرگنز ٹرانسپلانٹیشن ایکٹ (HOTA) 2010 کی متعلقہ دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے، جبکہ کیس کی مزید تفتیش جاری ہے۔

    Related Posts

    کیا مودی دورِ حکومت میں پاک-بھارت مذاکرات بحال ہوں گے؟ میرواعظ نے بڑی خواہش کا اظہار کر دیا

    ایپسٹین فائلز:مزید چہرے بے نقاب،بڑے نام سامنے آئینگے! امریکی عدالت کا محکمہ انصاف کو مزید خفیہ دستاویزات جاری کرنے کا حکم، ایگزیوس

    نئی مصنوعی ادویات، کوکین اور میتھ کے استعمال میں پہلے سے پانچ گنا اضافہ

    مقبول خبریں

    ایپسٹین فائلز:مزید چہرے بے نقاب،بڑے نام سامنے آئینگے! امریکی عدالت کا محکمہ انصاف کو مزید خفیہ دستاویزات جاری کرنے کا حکم، ایگزیوس

    نئی مصنوعی ادویات، کوکین اور میتھ کے استعمال میں پہلے سے پانچ گنا اضافہ

    غازی کی سرحدی پوسٹ پر تعیناتی اور تھانیدار کی ویڈیو، نظام کے دو چہرے

    ہمسایہ ممالک میں اسرائیلی طیاروں کی مشکوک پروازیں، خطرہ ہوا تو ایران کا جواب سخت ہوگا، پاسداران انقلاب

    دنیا کے 10 سب سے بڑے زلزلوں پر ڈالیں ایک نظر، کہاں کتنی تباہی مچی؟

    بلاگ

    غازی کی سرحدی پوسٹ پر تعیناتی اور تھانیدار کی ویڈیو، نظام کے دو چہرے

    انسان کو بیدار تو ہو لینے دو، ہر قوم پکارے گی ہمارے ہیں حسینؑ

    گرتی ہوئی دیواروں کو سہارا دیجئے!

    ’’سنہری موقع‘‘ میاں حبیب کا کالم

    نسخے کو متنازع بنا کر ڈاکٹر کے اختیار کو کمزور نہ کریں

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.