Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • شہر شہر کی خبریں
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      میٹا کا ٹیکنالوجی اور فیشن کا حسین امتزاج: نئی ’میٹا گلاسز‘ 26 اسٹائلز کے ساتھ متعارف

      دنیا کی تاریخ میں پہلی بار اے آئی وکیل نے مقدمہ جیت لیا

      بدل گیا انفوٹیمنٹ کا جہاں ، سام سنگ ٹی وی میں انسٹا گرام ٹی وی ویب متعارف، کون سے انوکھے فیچرز متعارف کرائے گئے جانئیے!

      پنجاب میں خفیہ فلم بندی، تصاویر بنانے پر سزائیں ہوں گی، سائبر جرائم ڈیجیٹل بلیک میلنگ کے خلاف قانون تیار!

      زیورخ میں خود کار ٹیکسیوں (Robotaxis) کا آغاز؛ سوئٹزر لینڈ بلا ڈرائیور ٹیکسی سروس والایورپ کا دوسرا ملک

    • بلاگ
    • ویڈیوز

      اصفہان میں دھماکوں کے بعد فضا دھوئیں سے بھر گئی: اسرائیلی فضائی حملے کی پہلی ویڈیو 

      محبت کے آگے وحشی جانور بھی بے بس۔۔۔

      150 ارب ڈالر کی سلطنت کا مالک، مگر سواری عام سی میٹرو!

      امریکی نائب صدر جے ڈی وینس وطن روانہ

      امریکی پائلٹ کیلئے امریکا کا ریسکیو مشن کیسے سرانجام پایا؟ اینی میٹڈ ویڈیو دیکھئیے

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    آئی جی پنجاب کی زیر صدارت اہم اجلاس، عاشورہ پر لاہور سمیت صوبہ بھر میں سیکیورٹی ہائی الرٹ رکھنے کا حکم

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    لاہور:انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب عبدالکریم کی زیر صدارت سنٹرل پولیس آفس میں عاشورہ محرم الحرام کے سیکیورٹی انتظامات کے حوالے سے ایک اہم اجلاس ہوا۔ اجلاس میں عاشورہ کے دوران منعقد ہونے والی مجالس اور عزاداری جلوسوں کے سیکیورٹی انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ ایڈیشنل آئی جی آپریشنز پنجاب محمد علی نیکوکارا نے صوبہ بھر کے سیکیورٹی پلان، انتظامات اور فیلڈ تیاریوں کے بارے میں بریفنگ دی۔

    آئی جی پنجاب عبدالکریم نے ہدایت کی کہ عاشورہ محرم الحرام کے موقع پر لاہور سمیت صوبہ بھر میں سیکیورٹی ہائی الرٹ رکھی جائے اور دفعہ 144، ضابطہ اخلاق اور ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنایا جائے۔ عزاداری جلوسوں اور مجالس کے منتظمین، علماء کرام اور دیگر سٹیک ہولڈرز کے ساتھ قریبی مشاورت کے ذریعے تمام انتظامات بروقت مکمل کیے جائیں۔
    آئی جی پنجاب نے ہدایت کی کہ امن دشمن عناصر کی جانب سے فرقہ واریت، مذہبی منافرت یا امن و امان کی صورتحال خراب کرنے کی کسی بھی کوشش کو ناکام بنایا جائے۔سینئر پولیس افسران جلوسوں کے روٹس، امام بارگاہوں، سیکیورٹی اور ٹریفک انتظامات کا خود جائزہ لیں جبکہ ضلعی انتظامیہ کے تعاون سے تجاوزات کے خاتمے، سڑکوں کی مرمت، سٹریٹ لائٹس اور دیگر ضروری انتظامات بروقت مکمل کروائے جائیں۔ آر پی اوز، سی پی اوز اور ڈی پی اوز امن کمیٹیوں، مختلف مکاتب فکر کے علماء کرام، مجالس و جلوسوں کے منتظمین کے ساتھ مسلسل رابطہ رکھیں اور بین المسالک ہم آہنگی کے فروغ کے لیے مؤثر اقدامات کیے جائیں تاکہ تمام مسائل کو قبل از وقت حل کر کے پرامن ماحول کو یقینی بنایا جا سکے۔
    آئی جی پنجاب نے مزید ہدایت کی کہ عاشورہ محرم الحرام کے دوران حساس مقامات پر اضافی نفری تعینات کی جائے جبکہ سی سی ٹی وی کیمروں، میٹل ڈیٹیکٹرز اور واک تھرو گیٹس کے مؤثر استعمال کو یقینی بنایا جائے۔ سی ٹی ڈی، سپیشل برانچ، ٹریفک پولیس، ڈولفن اسکواڈ، پیرو فورس اور دیگر فیلڈ فارمیشنز اپنی ذمہ داریاں بھرپور انداز میں سرانجام دیں۔ سوشل میڈیا پر فرقہ وارانہ مواد، مذہبی منافرت اور اشتعال انگیزی کے تدارک کے لیے سائبر پٹرولنگ اور مانیٹرنگ کے عمل کو مزید مؤثر بنانے کی بھی ہدایت جاری کی گئی۔ آئی جی پنجاب نے واضح کیا کہ لاہور سمیت تمام اضلاع میں صرف طے شدہ روٹس اور مقامات پر ہی جلوسوں اور مجالس کی اجازت ہوگی جبکہ لاؤڈ سپیکر ایکٹ پر سختی سے عملدرآمد کرایا جائے گا۔
    آئی جی پنجاب عبدالکریم نے ہدایت کی کہ تمام آر پی اوز اور ڈی پی اوز فیلڈ میں موجود رہ کر جلوسوں اور مجالس کے سکیورٹی انتظامات کی خود نگرانی کریں۔ پولیس فورس انتہائی الرٹ رہے اور مجالس، جلوسوں اور عزاداروں کی سکیورٹی پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہ کیا جائے۔ انہوں نے مزید ہدایت کی کہ کنٹرول رومز اور سی سی ٹی وی کیمروں کے ذریعے مجالس اور جلوسوں کے سیکیورٹی انتظامات کی لمحہ بہ لمحہ مانیٹرنگ یقینی بنائی جائے تاکہ امن و امان کی صورتحال برقرار رہے اور عزاداروں کو مکمل تحفظ فراہم کیا جا سکے۔آئی جی پنجاب نے تمام اضلاع میں محرم کنٹرول رومز کو مکمل طور پر فعال رکھنے اور سنٹرل پولیس آفس کے مرکزی کنٹرول روم کے ساتھ چوبیس گھنٹے رابطے میں رہنے کی ہدایت بھی جاری کی۔
    اجلاس میں سی سی پی او لاہور، ایڈیشنل آئی جی ساؤتھ پنجاب، ایڈیشنل آئی جی سپیشل برانچ، ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی، ایڈیشنل آئی جی ایلیٹ، کمانڈنٹ پی سی، ایڈیشنل آئی جی آر ایم پی، ایم ڈی سیف سٹیز، تمام آر پی اوز، سی پی اوز اور ڈی پی اوز نے بذریعہ ویڈیو لنک شرکت کی جبکہ ڈی آئی جی ٹریفک، ڈی آئی جی پی ایچ پی، اے آئی جی آپریشنز، اے آئی جی پروکیورمنٹ، اے آئی جی لاجسٹکس، اے آئی جی آر اینڈ ڈی، اے آئی جی آئی ٹی اور اے آئی جی ڈسپلن بھی اجلاس میں موجود تھے۔

    Related Posts

    سوئٹزرلینڈ میں فیلڈ مارشل عاصم منیر کے قتل کی اسرائیلی منصوبہ بندی کا انکشاف، برازیلی صحافی کا دعویٰ

    لیبیا کے لیفٹیننٹ جنرل صدام خلیفہ حفتر کی جی ایچ کیو آمد، آرمی چیف فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ملاقات

    درآمدی گاڑیوں پر نئی ڈیوٹی اور ٹیکس شرحوں کا اعلان،کتنی سستی ہونگی؟

    مقبول خبریں

    سوئٹزرلینڈ میں فیلڈ مارشل عاصم منیر کے قتل کی اسرائیلی منصوبہ بندی کا انکشاف، برازیلی صحافی کا دعویٰ

    درآمدی گاڑیوں پر نئی ڈیوٹی اور ٹیکس شرحوں کا اعلان،کتنی سستی ہونگی؟

    اکشے کمار کا دلچسپ انکشاف، مداح کی گاڑی پر کیا ڈانس

    فیفا ورلڈ کپ 2026 میں رونالڈو کا تاریخی ریکارڈ، انگلینڈ کی فتوحات کا سلسلہ ٹوٹا، موڈرچ کا دو سو بین الاقوامی میچوں کا سنگ میل

    کولکاتا میں زیر تعمیر گودام کی چھت منہدم، 3 افراد ہلاک،21 کو بحفاظت نکالا گیا

    بلاگ

    گرتی ہوئی دیواروں کو سہارا دیجئے!

    ’’سنہری موقع‘‘ میاں حبیب کا کالم

    نسخے کو متنازع بنا کر ڈاکٹر کے اختیار کو کمزور نہ کریں

    اور :-یہ ملک پاکستان۔۔۔میری امنگوں کا ترجمان

    سوشل میڈیا کا زہر: طبی غلط معلومات کی خاموش وبا

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.