Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • شہر شہر کی خبریں
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      میٹا کا ٹیکنالوجی اور فیشن کا حسین امتزاج: نئی ’میٹا گلاسز‘ 26 اسٹائلز کے ساتھ متعارف

      دنیا کی تاریخ میں پہلی بار اے آئی وکیل نے مقدمہ جیت لیا

      بدل گیا انفوٹیمنٹ کا جہاں ، سام سنگ ٹی وی میں انسٹا گرام ٹی وی ویب متعارف، کون سے انوکھے فیچرز متعارف کرائے گئے جانئیے!

      پنجاب میں خفیہ فلم بندی، تصاویر بنانے پر سزائیں ہوں گی، سائبر جرائم ڈیجیٹل بلیک میلنگ کے خلاف قانون تیار!

      زیورخ میں خود کار ٹیکسیوں (Robotaxis) کا آغاز؛ سوئٹزر لینڈ بلا ڈرائیور ٹیکسی سروس والایورپ کا دوسرا ملک

    • بلاگ
    • ویڈیوز

      اصفہان میں دھماکوں کے بعد فضا دھوئیں سے بھر گئی: اسرائیلی فضائی حملے کی پہلی ویڈیو 

      محبت کے آگے وحشی جانور بھی بے بس۔۔۔

      150 ارب ڈالر کی سلطنت کا مالک، مگر سواری عام سی میٹرو!

      امریکی نائب صدر جے ڈی وینس وطن روانہ

      امریکی پائلٹ کیلئے امریکا کا ریسکیو مشن کیسے سرانجام پایا؟ اینی میٹڈ ویڈیو دیکھئیے

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    رسول آباد کے سرکاری اسپتال کی عمارت خستہ حالی کا شکار،  عملہ  غیر حاضر،مریض خوار

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    رسول آباد (خصوصی رپورٹ فياض محسن سولنگی

     

    رسول آباد شہر میں قائم سرکاری اسپتال، جو علاقے کے ہزاروں افراد کے لیے علاج کا واحد بڑا مرکز سمجھا جاتا ہے، انتظامی غفلت، بنیادی سہولیات کی کمی اور عملے کی مبینہ غیر حاضری کے باعث زبوں حالی کی انتہا کو پہنچ چکا ہے۔ اسپتال کی عمارت کئی برسوں سے مرمت نہ ہونے کے باعث انتہائی خستہ حال منظر پیش کر رہی ہے، جبکہ تعینات ڈاکٹروں، پیرا میڈیکل اسٹاف اور دیگر ملازمین کی غیر حاضری کے باعث مریضوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ذرائع کے مطابق اسپتال کے مختلف وارڈز، کمرے اور دفاتر دیواروں میں پڑنے والی دراڑوں کے باعث خطرناک صورتحال اختیار کر چکے ہیں۔ چھتوں سے پلستر جھڑ رہا ہے، دیواروں میں بڑی بڑی دراڑیں پڑ چکی ہیں جبکہ کئی مقامات پر فرش بھی ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے۔ بارشوں کے دوران پانی عمارت کے اندر داخل ہو جاتا ہے، جس سے مریضوں، ان کے اہل خانہ اور عملے کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ اسپتال کے احاطے میں صفائی کی ناقص صورتحال، گندگی کے ڈھیر، جھاڑیوں کی بھرمار اور نکاسی آب کا ناقص نظام بھی انتظامیہ کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے۔علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ اسپتال میں تعینات ڈاکٹر اکثر غیر حاضر رہتے ہیں جبکہ دیگر طبی عملہ بھی اپنی ذمہ داریاں پوری کرنے میں ناکام دکھائی دیتا ہے۔ مریضوں کے مطابق وہ صبح سے شام تک علاج کی امید میں اسپتال کے چکر لگاتے ہیں لیکن نہ ڈاکٹر دستیاب ہوتے ہیں اور نہ ہی مناسب طبی سہولیات فراہم کی جاتی ہیں۔ متعدد مریض صرف ڈاکٹروں اور عملے کی عدم دستیابی کے باعث نجی کلینکس اور اسپتالوں کا رخ کرنے پر مجبور ہیں جہاں انہیں بھاری فیسیں ادا کرنا پڑتی ہیں۔شہریوں کا مزید کہنا ہے کہ اسپتال میں ضروری ادویات کی شدید قلت ہے۔ مختلف بیماریوں میں مبتلا مریضوں کو اکثر باہر سے دوائیں خریدنے کا مشورہ دیا جاتا ہے جبکہ لیبارٹری کی محدود سہولیات کے باعث ٹیسٹ بھی نجی لیبارٹریوں سے کروانے پڑتے ہیں۔ ہنگامی صورتحال میں بھی مریضوں کو بروقت اور مناسب طبی امداد میسر نہیں آتی جس سے ان کی مشکلات میں مزید اضافہ ہو جاتا ہے۔شہریوں نے خبردار کیا ہے کہ اگر اسپتال کی حالت بہتر نہ بنائی گئی اور عوام کو بنیادی طبی سہولیات فراہم نہ کی گئیں تو وہ احتجاج کا حق محفوظ رکھتے ہیں۔ عوام نے سندھ حکومت، وزیر صحت، سیکریٹری صحت سندھ، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر خیرپور اور دیگر متعلقہ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ رسول آباد کے سرکاری اسپتال کو تباہی سے بچایا جائے اور عوام کو معیاری طبی سہولیات فراہم کی جائیں تاکہ غریب اور مستحق افراد علاج کی بنیادی سہولت سے محروم نہ رہیں۔

    Related Posts

    کمرہ کی چھت گر گئی،2 بچیاں زخمی 

    کوئٹہ میں نو،دس محرم کو گرین او رپنک بسیں بندرہیں گی

    سندھ بلوچستان کو ملانے والی قومی شاہراہ پل پر بارودی مواد سے دھماکہ

    مقبول خبریں

    جھل مگسی:دیرینہ دشمنی پردوافرادکوچھلنی کردیاگیا،تیسرا شدیدزخمی

    اروناچل پردیش میں اچانک سیلاب سے تین افراد لاپتہ، متعدد مکانات کو نقصان، آسام میں ہائی الرٹ جاری

    نریندر مودی کو آیت اللہ علی خامنہ ای کی سرکاری تدفین کی تقریب میں شرکت کی باضابطہ دعوت

    مورومیں نوجوان کی پراسرارہلاکت،بازوکٹاہواتھا

    مستونگ ،تندور مالکان کی من مانیاں، روٹی 40 روپے میں بیچنے لگے

    بلاگ

    گرتی ہوئی دیواروں کو سہارا دیجئے!

    ’’سنہری موقع‘‘ میاں حبیب کا کالم

    نسخے کو متنازع بنا کر ڈاکٹر کے اختیار کو کمزور نہ کریں

    اور :-یہ ملک پاکستان۔۔۔میری امنگوں کا ترجمان

    سوشل میڈیا کا زہر: طبی غلط معلومات کی خاموش وبا

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.