اسلام آباد :پاکستان سمیت دنیا بھر میں سوشل میڈیا پلیٹ فارم فیس بک اور انسٹاگرام کی سروس متاثر ہوگئی جس کے باعث صارفین کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق صارفین کا کہنا ہے کہ انہیں میٹا کے ذیلی پلیٹ فارم فیس بک پر میسجز بھیجنے اور پوسٹنگ میں مشکلات کا سامنا ہے۔
فیس بک کے علاوہ انسٹاگرام کی بھی سروس متاثر ہونے کی اطلاعات ہیں اور صارفین کو لاگ ان میں مسئلہ درپیش ہے۔سوشل میڈیا صارفین نے ایکس پر فیس بک کی سروس متاثر ہونے کی شکایات کی ہیں، تاہم میٹا کی جانب سے اب تک کوئی بیان سامنے نہیں آیا ہے۔
پاکستان سمیت دنیا بھر میں فیس بک اور انسٹا گرا م کی سروسز میں خلل، کروڑوں صارفین متاثر

