کولمبو:بھارت اے نے ٹرائی سیریز کے فائنل میں شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے سری لنکا اے کو 66 رنز سے شکست دے دی۔ میچ میں سب سے نمایاں کارکردگی بھارت کے 15 سالہ نوجوان بلے باز ویبھَو سوریاونشی کی رہی، جنہوں نے صرف 11 گیندوں پر تیز ترین لسٹ اے نصف سنچری بنا کر نئی تاریخ رقم کر دی۔
اتوار کو سری لنکا کے شہر ڈمبولا میں کھیلے گئے سہہ ملکی ٹرائی سیزیز کے فائنل میں بھارت نے اے سری لنکا اے کے خلاف پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 9 وکٹوں کے نقصان پر 377 رنز بنائے۔
بھارت کی جانب سے ویبھَو سوریاونشی نے جارحانہ بیٹنگ کرتے ہوئے 29 گیندوں پر 94 رنز کی اننگز کھیلی، جس میں 10 چوکے اور 8 چھکے شامل تھے۔ انہوں نے صرف 11 گیندوں پر نصف سنچری مکمل کر کے لسٹ اے کرکٹ میں نیا ریکارڈ قائم کیا۔
سوریاونشی کی جارحانہ اننگز نے بھارت اے کو مضبوط آغاز فراہم کیا اور اپنی بیٹنگ کی بدولت ٹیم کو ایک بڑے اسکور تک پہنچنانے میں مدد فراہم کی تاہم ان کے آؤٹ ہونے کے بعد بھارت کی اننگز کی رفتار کچھ کم ہوئی۔
𝗙𝗮𝘀𝘁. 𝗙𝗮𝘀𝘁𝗲𝗿. 𝗩𝗮𝗶𝗯𝗵𝗮𝘃 🔥
The 15-year old put on some show in Dambulla 🍿
Updates ▶️ https://t.co/CnmyVyoyjy#SLAvINDA | #TriNationSeries pic.twitter.com/xx33JRypSn
— BCCI (@BCCI) June 21, 2026
بھارت اے کی اننگز میں تلک ورما نے 67 اور روتوراج گائیکواڑ نے 40 رنز بنائے۔ انوکُل رائے نے بھی 15 گیندوں پر 39 رنز کی برق رفتار اننگز کھیل کر ٹیم کے مجموعے کو 377 تک پہنچانے میں اہم کردار ادا کیا۔ رائے نے بولنگ میں بھی 2 وکٹیں حاصل کیں۔
سری لنکا اے کی جانب سے ونیوکا سنہ نے 62 اور سادھیرا سمارا وکرما نے 52 رنز بنائے تاہم پوری ٹیم 311 رنز بنا کر 48ویں اوور میں آؤٹ ہو گئی۔بھارت کی جانب سے یش ٹھاکر اور ویپراج نگم نے 3،3 وکٹیں حاصل کیں جبکہ اسپنر انوکُل رائے نے بھی اہم وکٹیں لے کر سری لنکا کی مزاحمت توڑ دی۔
India A are champions in Dambulla 🏆
They seal the tri-series final after Vaibhav Sooryavanshi's 29-ball 94 set up a commanding total, with the bowlers doing the rest against Sri Lanka pic.twitter.com/hGKSQym49A
— Cricinfo (@ESPNcricinfo) June 21, 2026
سری لنکا اے کی اننگز میں ابتدائی وکٹیں جلد گرنے کے بعد ٹیم دباؤ میں آگئی اور وقفے وقفے سے وکٹیں گرتی رہیں، جس کے باعث وہ ہدف کے قریب نہ پہنچ سکی اور 378 رنز کے ہدف کے تعاقب میں 311 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔
یوں بھارت اے نے فائنل میں سری لنکا کو 66 رنز سے شکست دے کر ٹرائی سیریز کی ٹرافی اپنے نام کر لی جب کہ شاندار آل راؤنڈ کارکردگی دکھانے پر ویبھو سوریا ونشی کو پلیئر آف دی میچ کا ایورڈ دیا گیا۔

