حسین بنگس کی رپورٹ
کوہاٹ پولیس نے اسلحہ کی بھاری کھیپ سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی ۔تفصیلات کے مطابق ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر عماد الدین اور ایس ایچ او تھانہ کے ڈی اے عمر خالق خان کی قیادت میں پولیس نفری نے دوران ناکہ بندی گھوڑا چوک میں ایک فلائنگ کوچ گاڑی کی تلاشی کے دوران اسلحہ اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی۔ کارروائی کے دوران گاڑی سے 70 عدد پستول برآمد کر لیے گئے۔ گرفتار ملزم شیر محمد سکنہ ضلع کرم، اسلحہ پشاور سے صدہ اسمگل کر رہا تھا۔ ملزم کو موقع پر گرفتار کرکے اس کے خلاف تھانہ کے ڈی اے میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے جبکہ مزید تفتیش جاری ہے۔

