لیاقت پور(سٹی رپورٹر)
تھانہ تبسم شہید میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے سابق ایس ایچ او محمد صدیق کلیار کو سرکل لیاقت پور میں بطور ایس ایچ او تعینات کر کے انکی خدمات سے جرائم پر کنٹرول کرنے کے ساتھ علاقے میں امن و امان کی صورتحال کو بہتر کیا جا سکتا ہے ایسے افسران ملک وقوم کا قیمتی سرمایہ ہیں ڈی پی او رحیم یارخان عرفان علی سموں سے اپیل کرتے ہیں کہ محمد صدیق کلیار کو سرکل لیاقت پور میں بطور ایس ایچ او تعینات کیا جائے ان خیالات کا اظہار سیاسی و سماجی شخصیات ملک محمد فاروق عبداللہ،جام محمد امجد کھیارا
،سردار سعید خان بلوچ،راشد خان بلوچ،سجاد خان بلوچ،سردارمصطفی کھرل،جام محمد اکرم ویہا،محمد ابرہیم خان لبانہ،محمد سلیم کھیاراسردار فضل خان بلوچ ایڈووکیٹ،جی ایم بھٹہ،حافظ محمد سجاد مصطفی بھٹہ و دیگر نے نیشنل پریس کلب لیاقت پور میں میٹ دی پریس میں اظہار خیال کیا انہوں نے کہا کہ سابق ایس ایچ او تھانہ تبسم شہید محمد صدیق کلیار ایک منجھے ہوئے قابل ترین پولیس افسر کے طور پر جانے جاتے ہیں اور ان کی خدمات کسی سے ڈھکی چھپی نہیں انہوں نے ایک سال سے زائد کا عرصہ بطور ایس ایچ او تھانہ تبسم شہید گزارا ہے اور اس ایک سال سے زائد طویل عرصے میں تھانہ تبسم شہید کی حدود میں امن و امان کی شاندار صورتحال رہی مقامی سماجی شخصیات نے کہا کہ محمد صدیق کلیار نے اپنے دور تعیناتی میں تحقیق و تفتیش کی بہترین کارکردگی کی بنیاد پر مقدمات کو میرٹ پر یکسو کرتے پنجاب پولیس کا مورال بلند کیا ہے آپنی شاندار کارکردگی سے پولیس اور عوام میں اعتماد کو بحال کیئے رکھا مقامی شخصیات نے ڈی پی او رحیم یارخان محمد عرفان علی سموں سے اپیل کی کہ وہ محمد صدیق کلیار جیسے قابل ترین پولیس افسر کی عوامی خدمات کو دیکھتے ہوئے انہیں سرکل لیاقت پور میں ایس ایچ او تعینات کر کے ان کی کارکردگی سے عوامی خدمت کو مزید بہتر کیا جا سکے

