پسرورمحمد اشفاق
پنجاب حکومت نے صارفین کی شکایات کے ازالہ کیلے پہلی بار ڈسکہ پسرور سمبڑیال میں کنزیومر کورٹس تشکیل دیدیں اب دکاندار ہو جائیں ہوشیار۔ ناقص میٹریل۔ بلا گارنٹی اشیاء فروحت کرنے والے آن لائن اشیاء میں فراڈ کرنے والے سب ہو جاہیں ہو شیار اب ڈسکہ سمبڑیال اور پسرور میں تین سپیشل ججز کنزیومر کورٹس کے فرائض انجام دیں گے اور صارفین کی شکایات اس سے قبل صرف ضلع میں موجود عدالتوں میں کی جاتی تھیں جس سے ڈسکہ پسرور سمبڑیال کے صارفین دور ہونے کی وجہ سے شکایات کروانے سے گریزاں تھے جو اب مقامی سطح پر عوام اپنی شکایات کا ازالہ کرنا ممکن ہوگا

