جیکب آباد/ٹھل رپورٹ مجیب کھوسو
ٹھل کی ایک نو بیاہتا خاتون نے اپنے دیور پر مبینہ طور پر زیادتی کی کوشش اور زبردستی کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے تحفظ اور انصاف کے لیے اے سیکشن تھانے سے رجوع کر لیا۔متاثرہ خاتون رابعه کے مطابق اس کی شادی کو ابھی دو ماہ بھی مکمل نہیں ہوئے تھے کہ اس کے دیور معشوق نے مبینہ طور پر بری نیت سے اس کے ساتھ زبردستی زیادتی کی کوشش کی۔ واقعے کے بعد وہ شدید ذہنی اذیت کا شکار ہوئی، جس کے باعث اس نے قانونی تحفظ حاصل کرنے کے لیے پولیس سے رابطہ کیا۔متاثرہ خاتون اے سیکشن تھانے پہنچی اور واقعے کے حوالے سے درخواست جمع کرا دی، جبکہ متعلقہ حکام سے اپنے تحفظ اور انصاف کی فراہمی کا مطالبہ کیا ہے۔پولیس حکام کے مطابق معاملے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں اور حقائق سامنے آنے کے بعد قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

