Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • شہر شہر کی خبریں
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      مصنوعی ذہانت اور سائبر سکیورٹی: مائیکروسافٹ نے تاریخ کی سب سے بڑی سیکیورٹی اپ ڈیٹ جاری کر دی،

      بھارت کی ہٹ دھرمی : عالمی عدالت کے فیصلے کے باوجودمتنازع منصوبے ساولکوٹ ڈیم کے ٹینڈر جاری

      چیٹ جی پی ٹی کے نئے امیجز فیچر نے تہلکہ مچا دیا

      آئی فون 18 پرو، پہلے فولڈ ایبل آئی فون اور نئی واچز کی رونمائی کب کہاں ہوگی؟

      اے آئی کی دوڑ، میٹا نے مصنوعی ذہانت پر مبنی ایجنٹ متعارف کرادیا، پے منٹس سمیت ہر دفتری کام کرے گا

    • بلاگ
    • ویڈیوز

        بھٹ شاہ رورل ہیلتھ سینٹر کی  غفلت سے خاتون اور نومولود جاں بحق

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں ضلع بھر میں مختلف تقریبات کا سلسلہ جاری

      ہیومین ویلفیئر آرگنائزیشن پاکستان کے زیر اہتمام ریلی نکالی گئی

      عالمگیر ویلفیئر ٹرسٹ اور جامع مدرسہ منصورہ ہالا کے مشترکہ تعاون سے مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں مغل ویلفیئر اتحاد ہالا کی جانب سے ریلی نکالی گئی

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    امریکا ایران ڈیل مکمل، کل معاہدے پر ڈیجیٹل دستخط ہوں گے

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے جمعے کو کہا ہے کہ امریکا کے ساتھ معاہدے کے حتمی شکل پانے کے بعد اس پر ’ڈیجیٹل طور پر‘ دستخط کیے جائیں گے، اور ایسا ’آنے والے دنوں میں‘ ہو سکتا ہے۔
    اگر اس معاہدے پر دستخط ہو جاتے ہیں تو یہ فروری سے جاری جنگ کے خاتمے کے لیے اب تک کی سب سے اہم سفارتی پیش رفت ہوگی۔ اس جنگ میں ہزاروں افراد جان سے جا چکے ہیں، جن میں زیادہ تر ایران اور لبنان کے شہری شامل ہیں اور عالمی توانائی کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔
    گذشتہ روز وزیراعظم شہباز شریف نے کہا تھا کہ اسلام آباد کی بھرپور ثالثی کی کوششوں کے دوران ایران اور امریکہ کے درمیان امن معاہدے کے حتمی متن پر اتفاق ہو گیا ہے۔
    اپنے ایکس پیغام میں انہوں نے مزید کہا کہ امن معاہدے کا حتمی اور متفقہ متن طے پا چکا ہے اور پاکستان دونوں فریقین کے ساتھ قریبی رابطے میں رہتے ہوئے اگلے مراحل کو حتمی شکل دینے کے لیے کام کر رہا ہے۔

    غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق سرکاری ٹیلی ویژن کو دیے گئے ایک انٹرویو میں ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا: ’جیسے ہی ہمارے مذاکرات کے حتمی مراحل مکمل ہوں گے، اس معاہدے پر دستخط کر کے اس کا اعلان کر دیا جائے گا۔ دستخط ابتدائی طور پر ڈیجیٹل ہوں گے۔ ہر فریق دور بیٹھ کر دستخط کرے گا۔ اس کے بعد، یہ اعلان کیا جائے گا کہ دونوں فریقین نے اس مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کر دیے ہیں۔‘
    اپنے انٹرویو میں عباس عراقچی نے کہا کہ وہ اس فریم ورک کے ’مکمل اور حتمی‘ ہونے کے بعد اس کی تفصیلات کا اعلان کریں گے اور یہ کہ ابھی تفصیلات میں جانے سے ’معاہدے پر دستخط خطرے میں پڑنے‘ کا خدشہ ہے۔
    انہوں نے کہا کہ معاہدے کے مسودے میں 13 اپریل سے ایرانی بندرگاہوں کی جاری امریکی بحری ناکہ بندی کا خاتمہ اور سٹریٹیجک آبنائے ہرمز کا انتظام شامل ہے۔
    عباس عراقچی نے مزید کہا: ’بحری ناکہ بندی مکمل طور پر ختم ہونی چاہیے۔ معاہدے میں مذکور یہ پہلا نکتہ ہے۔انہوں نے نشاندہی کی کہ ’ایران نے یہ حتمی فیصلہ کر لیا ہے کہ آبنائے ہرمز کا انتظام اب پہلے جیسا نہیں رہے گا۔
    انہوں نے مزید کہا کہ اس معاملے پر عمان کے ساتھ بات چیت جاری ہے۔ہرمز اب ایران کے ’ڈیٹرنس کے اہم ذرائع‘ میں سے ایک ہے۔
    انہوں نے تصدیق کی کہ فریم ورک پر دستخط ہونے کے بعد 60 دن کے عرصے کے دوران ایران کے ایٹمی پروگرام کی تفصیلات پر بات کی جائے گی، جس میں انتہائی افزودہ یورینیم کا ذخیرہ بھی شامل ہے، جو واشنگٹن کے لیے ایک متنازع مسئلہ ہے۔
    عراقچی نے کہا: ’ہمارا مؤقف ہمیشہ سے یہ رہا ہے کہ افزودہ مواد کے ذخیرے سے نمٹنے کا واحد طریقہ اسے ایران کے اندر ہی تحلیل کرنا ہے۔‘
    امریکی انتظامیہ کے ایک سینیئر عہدے دار نے بھی تصدیق کی ہے کہ امریکا اور ایران نے ایک معاہدے کے متن پر اتفاق کر لیا ہے اور واشنگٹن کو توقع ہے کہ آنے والے دنوں میں ابتدائی معاہدے پر دستخط ہو جائیں گے۔
    نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر ایک امریکی عہدے دار نے صحافیوں کو بتایا کہ یہ معاہدہ ٹرمپ کے بنیادی مقاصد کو پورا کرتا ہے اور اس نے مذاکرات کو ’بہت، بہت اچھی جگہ‘ پر پہنچا دیا ہے۔

    Related Posts

    ٹیم انڈیا کے چار زخمی کھلاڑیوں میں سے تین فٹ، ایک کھلاڑی اسکواڈ سے باہر

    کرینہ کپور کا بالی ووڈ پر بڑا بیان، اینمل کی مثال دے کر فلم انڈسٹری کو کیا کہا

    غزہ ، اسرائیلی فضائی حملہ، بچوں سمیت 4 افراد ہلاک

    مقبول خبریں

    ٹیم انڈیا کے چار زخمی کھلاڑیوں میں سے تین فٹ، ایک کھلاڑی اسکواڈ سے باہر

    کرینہ کپور کا بالی ووڈ پر بڑا بیان، اینمل کی مثال دے کر فلم انڈسٹری کو کیا کہا

    غزہ ، اسرائیلی فضائی حملہ، بچوں سمیت 4 افراد ہلاک

    بہت گرم چائے اور کافی سے غذائی نالی کے کینسر کا خطرہ بڑھ سکتا ہے، آکسفورڈ یونیورسٹی کی اہم تحقیق

    قبل از گرفتاری ضمانت   خارج گیپکو سب ڈویژن ہیڈ مرالہ کے ایگزیکٹو ایکسیئن گرفتار

    بلاگ

    ملک غلام حسن سلہال — خدمت، شرافت اور عوامی وابستگی کی روشن مثال

    تین سالہ معطلی یا انصاف کا انتظار؟ — جب احتساب، خود ایک سزا بن جائے.

    ”ہنی ٹریپ کرتی انٹی کرپشن کا احتساب کب ہوگا ؟ “ ملک محمد سلمان کا کالم

    لاہور پریس کلب میں عشقِ رسول ﷺ کی خوشبو — خواتین صحافیوں کی یادگار محفلِ میلاد

    ناہید طالب: فن، صلاحیت اور خدمت کا روشن استعارہ

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.