چنیوٹ(فرحان بلال سے)
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ڈاکٹر نوید عاطف نے ڈپٹی کمشنر چنیوٹ میڈم عائشہ رضوان کے ہمراہ محرم الحرام میں چنیوٹ شہر سے برآمد ہونے والے مرکزی جلوسوں کے روٹس کا وزٹ کیا۔ اس موقع پر ڈی ایس پی سرکل سٹی محمد شعیب خان ودیگر پولیس افسران بھی ہمراہ موجود تھے۔ افسران ن میدان ترکھاناں کا وزٹ کیا،تعزیہ جلوسوں کے حوالے سے سیکیورٹی و دیگر انتظامات کا جائزہ لیا،ہدایات دیں۔افسران نے منتظمین سے ملاقات کی، مجالس،جلوسوں کے سیکیورٹی و دیگر انتظامات کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا۔

