دیر بالا (ریاض ابوالخیل بیورو چیف)
دیر بالا: انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبرپختونخوا ذوالفقار حمید اور ریجنل پولیس آفیسر ملاکنڈ سید فدا حسن شاہ کے احکامات کی روشنی میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر دیر بالا اسلم نواز نے تھانہ شرینگل کی حدود میں پولیس چوکی مینہ ڈوگ کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر پولیس افسران اور علاقہ مشران بھی موجود تھے۔بعد ازاں ڈی پی او دیر بالا نے چوکی مینہ ڈوگ میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا، جس میں علاقہ مشران نے امن و امان سے متعلق مسائل، تجاویز اور شکایات پیش کیں۔ ڈی پی او دیر بالا نے شرکاء کے مسائل توجہ سے سنتے ہوئے متعلقہ افسران کو ضروری ہدایات جاری کیں۔ڈی پی او دیر بالا نے کہا کہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری ہیں اور عوامی تعاون سے علاقے میں پائیدار امن کے قیام کو یقینی بنایا جائے گا۔ انہوں نے ملک دشمن عناصر کے خلاف مینہ ڈوگ کے عوام کی قربانیوں اور تعاون کو سراہا۔کھلی کچہری کے اختتام پر شرکاء نے پولیس کے ساتھ مکمل تعاون جاری رکھنے کے عزم کا اظہاکیا

