واشنگٹن ڈی سی :امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ وہ ایران پر منصوبہ بندی کیے گئے حملے منسوخ کر رہے ہیں اور اعلیٰ سطحی مذاکرات کے بعد تہران کے ساتھ ممکنہ معاہدے کی طرف اشارہ دیا ہے۔
ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر کہا کہ ’اس حقیقت کی بنیاد پر کہ اسلامی جمہوریہ ایران کے ساتھ مذاکرات کو ایرانی قیادت کی اعلیٰ ترین سطح تک لے جایا گیا اور اس کی منظوری دی گئی ہے، میں نے آج شام ایران کے خلاف طے شدہ حملے اور بمباری منسوخ کر دی ہے۔‘
صدر ٹرمپ نے سوشل پوسٹ میں مزید لکھا ’میں نے آج شام ایران کے خلاف منصوبہ بند حملے اور کارروائیاں منسوخ کر دی ہیں۔ مذاکرات اور حتمی نکات اصولی طور پر منظور کر لیے گئے ہیں، جبکہ تمام متعلقہ فریقین نے تفصیلات پر بھی اتفاق کر لیا ہے۔‘
ان کے بقول ’مذاکرات اور حتمی نکات کو نہ صرف اصولی طور پر بلکہ تفصیلی سطح پر بھی تمام متعلقہ فریقین نے منظور کر لیا ہے، جن میں امریکہ، اسرائیل، سعودی عرب، یو اے ای، قطر، ترکی، پاکستان، بحرین، کویت، اردن، مصر اور دیگر شامل ہیں۔‘
صدر ٹرمپ نے کہا ’معاہدہ مکمل ہونے تک بحری ناکہ بندی مکمل طور پر برقرار رہے گی۔ ایران کے ساتھ معاہدے پر دستخط کے وقت اور مقام کا اعلان جلد کیا جائے گا۔‘
ایران پر حملے منسوخ کر دیے، معاہدے کا اعلان جلد کیا جائے گا: ٹرمپ


