امریکی نیوز ویب سائٹ ’ ایگزیوس ‘ نےدعوی کیا ہے کہ رہبر اعلی مجتبیٰ خامنہ ای کی جانب سے امن معاہدے کی منظوری لینا ابھی باقی ہے، امریکہ ایران ڈیل معاہدہ اسلام آباد کہلائے گا ، دستخط ویانا میں ہونگے ۔
رپورٹ کے مطابق جے ڈی وینس امریکی نائب صدر معاہدے پر دستخط کے لیے ویانا جائیں گے چار امریکی سی 17 سامان لے کر یورپ روانہ ہو گئے ہیں ۔ مالی امور ایران کے منجمد اثاثوں پر بات چیت قطر میں ہوئی ہے ، جبکہ باقی سارے معاملات پر گفت وشنید کے بعد مسئلے اسلام آباد نے طے کرائے ہیں ۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ کہ امریکا اور ایران کے درمیان امن معاہدے کی دستاویزات آخری مرحلے میں ہیں اور اس پر رواں ہفتے کے اختتام تک دستخط ہو سکتے ہیں۔ صدر ٹرمپ کے مطابق، دستخط کی یہ تاریخی تقریب یورپ میں ہونے کا امکان ہے جس میں امریکی نائب صدر جے ڈی وینس شرکت کریں گے۔
صدر ٹرمپ نے نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے امن کے اس عمل میں پاکستان کی کوششوں کو سراہا اور کہا کہ امن معاہدے میں پاکستان بہترین کردار ادا کر رہا ہے اور وزیراعظم پاکستان اور فیلڈ مارشل عظیم شخصیت ہیں۔
ایران امریکا امن ڈیل پر دستخط کہاں ہوں گے؟معاہدے کو کیا کہہ کر پکارا جائے گا، ’ایگزیوس‘ کے اہم انکشافات

