ڈسٹرکٹ خانیوال ملک عطاء الرحمن
ڈی پی او خانیوال محمد عابد نے محرم الحرام کے سلسلہ میں موہری پور جلوس روٹ کا وزٹ کیا ۔
ڈی ایس پی کبیر والا چوہدری منور گجر، چیف سیکورٹی آفیسر خانیوال رائے فرحت نواز،ایس ایچ او تھانہ سرائے سدھو رانا گلفراز اور سیکورٹی آفیسر تھانہ سرائے سدھو مہر صفدر گھبیسر بھی ان کے ہمراہ تھے ۔ ڈی پی او خانیوال نے موہری پور جلوس روٹ کا تفصیلی جائزہ لیا جہاں پر سیکورٹی آفیسر تھانہ سرائے مہر صفدر گھبیسر نے جلوس کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی ۔ ڈی پی او خانیوال نے جلوس روٹ پر ناکہ بندی پوائنٹس لگانے کا حکم دیا ۔ جلوس روٹ پر سرچ اینڈ سویپ آپریشن بھی کیے جائیں گے ۔۔محرم الحرام میں کس کو بھی امن و امان خراب کرنے کی ہر گز اجازت نہیں دی جائے گی ۔ شر پسند عناصر کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا ۔
جلوس روٹ کی سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے مانیٹرنگ کی جائے گی ۔ ڈی پی او

