نواب شاہ: (رپورٹ نفیس آرائیں)
ایس ایس پی شہید بینظیر آباد سمیر نور چنہ کی خصوصی ہدایات پر ضلع بھر میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف جاری کریک ڈاؤن کے دوران پولیس نے مختلف کارروائیوں میں 6 مطلوب و اشتہاری ملزمان کو گرفتار کر لیا، جبکہ اسلحہ، کارتوس اور ایک چوری شدہ موٹر سائیکل بھی برآمد کر لی گئی۔ پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان میں قتل، ڈکیتی اور دیگر سنگین مقدمات میں مطلوب افراد شامل ہیں۔ تھانہ قاضی احمد پولیس نے چوری شدہ موٹر سائیکل برآمد کرکے اصل مالک کے حوالے کر دی۔ ایس ایس پی سمیر نور چنہ نے کامیاب کارروائیوں پر پولیس افسران و اہلکاروں کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ ضلع کو جرائم سے پاک بنانا اولین ترجیح ہے ۔

