بلوچستان رحمت اللہ بلوچ بیوروچیف بے نقاب نیوز نیٹورک)
کوئٹہ کے علاقے وحدت کالونی میں سرکاری ملازم کی اہلیہ اور بچوں سمیت مبینہ ق ت ل اور خودکشی کی کوشش کے معاملے میں ویڈیو میں نامزد افراد کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔پولیس حکام کے مطابق وزیراعلیٰ بلوچستان کی ہدایت پر وحدت کالونی کے واقعے کی تحقیقات کا آغاز کرتے ہوئے متعدد سرکاری افسران کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔ حکام نے بتایا کہ حراست میں لیے گئے افراد میں انڈر سیکرٹری آفتاب جبل، ڈائریکٹر انڈسٹریز اقبال سربراہ اور سعید مینگل شامل ہیں۔پولیس کے مطابق جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرنے کے بعد، واقعے کی اصل وجوہات جاننے کے لیے مختلف پہلوؤں سے تحقیقات جاری ہیں۔
تھانہ شہید امیر محمد دستی میں مقدمہ سرکاری افسران کے خلاف ایف آئی آر درج۔

