میاں چنوںبینقاب نیوز رپورٹر عاصم کمال
میاں چنوں کا وہ ریلوے پھاٹک جو لائن پار آبادی کے لیے کسی عذاب سے کم نہیں ہے۔ جہاں لوگ گھنٹوں ذلیل و خوار ہونے پر مجبور۔ وہیں پر ایک ایمبولینس 1122 بھی مریضوں کو لے کر پھاٹک پر پھنسی پڑی ہے۔ اور مریض ایمبولینس میں تڑپ رہے ہیں۔ ان کا کون ذمہ دار ہے۔کبھی سیاستدانوں کے بچے یا یہ خود سیاستدان اس پھاٹک کے اوپر تپتی گرمی میں کھڑے ہوئے نظر آئے۔ہم لائن پار کی آبادی نے قسم نہیں کھا رکھی۔ کہ ہم ایسے ہی ذلیل ہوتے رہیں گے۔ اور یہ سیاستدان ہمارا تماشہ دیکھتے رہیں گے۔عوام سے یہ نااہل سیاست دان عرصہ دراز سے فلائی اوور کے نام پر ووٹ لیتے رہے۔ اور لائن پار آبادی ذہنی اذیت کا شکار ہونے پر مجبور۔ میری حکام بالا سے نوٹس لینے کی اپیل۔ اور فلائی اوور کے لیے فوری عملی اقدام کیا جائے۔ تاکہ لائن پار آبادی کا جو دیرینہ مسئلہ فلائی اور ہے۔ وہ جلد از جلد حل کیا جائے۔

