Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • شہر شہر کی خبریں
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      تھانوں میں نیا انقلابی نظام: بایومیٹرک تصدیق کے بغیر اب کوئی ایف آئی آر درج نہیں ہوگی

      پی آئی اے کی ملکیتی ملکی و غیرملکی اربوں کی جائیدادیں نئے مالکان کے حوالے ،

      جاپان میں بڑھی رشتوں میں دھوکے بازی ، تیار کرلی منفرد اسمارٹ برا ، صرف پارٹنر کے فنگر پرنٹ سے کھلے گا ہُک!

      بٹ کوائن میں بڑی گراوٹ: سرمایہ کاروں کا اعتماد متزلزل، قیمت 55 ہزار ڈالر تک گرنے کا خدشہ،آخری امید پاکستان؟

       کیاایپل کے سمارٹ گلاسز کا انتظار لمبا ہوگا؟

    • بلاگ
    • ویڈیوز

      محبت کے آگے وحشی جانور بھی بے بس۔۔۔

      150 ارب ڈالر کی سلطنت کا مالک، مگر سواری عام سی میٹرو!

      امریکی نائب صدر جے ڈی وینس وطن روانہ

      امریکی پائلٹ کیلئے امریکا کا ریسکیو مشن کیسے سرانجام پایا؟ اینی میٹڈ ویڈیو دیکھئیے

      خارگ جزیرے پر ممکنہ امریکی حملہ ، لیگو ویڈیو جاری

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    دہلی ہوٹل میں آتشزدگی: مسلمان نوجوانوں کی حاضر دماغی اور بہادری نے درجنوں لوگوں کی جان بچا لی

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    انڈین دارالحکومت نئی دہلی کے جنوبی علاقے مالویہ نگر کے ایک ہوٹل میں بدھ کے روز لگنے والی شدید آگ پر جہاں ایک جانب تنقید ہو رہی ہے وہیں آگ سے درجنوں جانیں بچانے والوں کی تعریف بھی کی جا رہی ہے۔

    جان بچانے والوں میں پانچ مسلمانوں کا بطور خاص ذکر کیا جا رہا ہے جن کی انڈین میڈیا اور سوشل میڈیا پر پزیرائی ہو رہی ہے کیونکہ انھوں نے اپنی جان و مال کی پروا کیے بغیر درجنوں زندگیاں بچائيں۔

    حکمراں جماعت بی جے پی کے مقامی رکن اسمبلی نے ان کی تعریف کی اور ان کے ساتھ تصویر بھی لی۔ کوئی ان کی ہمت کی داد دے رہا ہے تو کوئی انھیں ‘انسانیت کی مثال’ اور ‘جان بچانے والا فرشتہ’ قرار دے رہا ہے۔

    ان کی اس کاوش کے باوجود اس آگ میں 21 افراد ہلاک ہو گئے، جن میں 11 غیر ملکی شہری بھی شامل تھے۔ ان میں سے بیشتر اپنے رشتہ داروں کے علاج کی غرض سے اس ہوٹل میں قیام پذیر تھے۔

    مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ اگر بروقت ایمبولینس آ گئی ہوتی تو اتنی جانیں نہ جاتیں۔

    اس واقعے کے دوران ایک تصویر نے سوشل میڈیا پر لوگوں کی توجہ اپنی جانب بطور خاص مبذول کرائی۔ اس تصویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ سڑک پر بچھائے گئے گدوں پر چھلانگ لگا کر تقریباً ایک سے ڈیڑھ درجن افراد نے اپنی جانیں بچائیں۔ یہ دانائی اور حاضر دماغی ہوٹل کے عین سامنے گدوں کی دکان چلانے والے ریاض الدین اور ان کے بیٹے ارمـان منصوری نے دکھائی۔

    ان کے علاوہ منصور، صلاح الدین، محمد شاہ رخ، سنجے گویل اور اسرار خان بھی بچانے والوں میں پیش پیش تھے۔

    منصور کے مطابق ‘وہاں بہت خوفناک منظر تھا۔ کوئی بالکونی نہیں تھی، کچھ ہاتھ شیشے سے نظر آتے اور پھر غائب ہو جاتے۔ پھر ہم نے اینٹ مار مار کر شیشے توڑے، رسیاں پھینکیں تاکہ لوگ اس کے ذریعے نیچے آ سکیں۔’

    اس منظر کی تصویر کو انھوں نے اپنے موبائل پر قید بھی کیا ہے۔

    ہماری نامہ نگار نائلہ خواجہ نے اس علاقے کا دورہ کیا اور ان جان بچانے والوں میں سے تین افراد سے گفتگو کی۔

    وسیم رضا نے بتایا کہ انھوں نے لوگوں کو سی پی آر دیا اور اپنی طرف سے متاثرین کی جان بچانے کی بہت کوشش کی۔ انھیں ان کے کام کی وجہ سے سراہا جا رہا ہے لیکن ان کا کہنا ہے کہ انھوں نے یہ کام شہرت کے لیے نہیں بلکہ انسانیت کے لیے کیا۔ تاہم انھیں اتنے لوگوں کے مرنے کا افسوس ہے۔

    Related Posts

    ترکیہ کے وزیر خارجہ کا بنگلہ دیش دورہ، وزیر اعظم طارق رحمان اور جماعتِ اسلامی کی قیادت سے کی ملاقات

    بیروت:جنگ بندی کے باوجود خونریزی: اسرائیلی حملے میں لبنانی بریگیڈیئر جنرل سمیت 3 فوجی شہید

    اوہائیو، میلے میں نامعلوم افراد اندھا دھند فائرنگ کرکے فرار، 12 زخمی

    مقبول خبریں

    دہلی ہوٹل میں آتشزدگی: مسلمان نوجوانوں کی حاضر دماغی اور بہادری نے درجنوں لوگوں کی جان بچا لی

    یوٹیوبر ندیم مبارک عرف نانی والا کے خلاف مقدمہ درج، گرفتار کرلیا گیا

    رہبر اعلیٰ کے نام فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا خصوصی خط اور وزیراعظم شہباز شریف کا پیغام ہے، محسن نقوی

    بھارت ٹی 20 اسکواڈ کا اعلان، شریس آئیر کپتان، 15 سالہ ویبھو سوریاونشی ٹیم کا حصہ ہونگے

    کوکین کوئین انمول عرف پنکی کی آواز کا ٹیسٹ پنجاب فرانزک لیب سے کرانے کی درخواست

    بلاگ

    اورہمارے نوجوان اپنے مستقبل سے آخر مایوس کیوں

    طوفان کے بعد کے رنگ 

    پیاس نے 50 زندگیاں نگل لیں،واقعہ دنیا کو بڑا سبق دے گیا،پانی ضائع کرنے والوں کے لیے لمحۂ فکریہ

    بلوچستان کے عام شہری آج بھی بنیادی ضروریات کے لیے پریشان

    بڑھتی ہوئی لوڈشیڈنگ، مہنگائی اور عوامی بے چینی

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.