سکھر ( رپورٹ/عبد الرحمان راجپوت )
سکھر ایکسیئن آپریشن سیپکو سکھر خلیل احمد چانڈیو نے ایس ڈی او مشتاق احمد قریشی اور چیئرمین سبحان علی سومرو کے ہمراہ مشترکہ میڈیا ٹاک کرتے ہوئے کہا ہے کہ سیپکو سب ڈویژن 2 سکھر کے مختلف علاقوں میں جدید سم والے میٹرز، جنہیں اے آر ایم میٹرز کہا جاتا ہے، نصب کیے جا رہے ہیں، یہ میٹرز سکھر کے علاقوں شاہی بازار، میانی روڈ، کلاتھ مارکیٹ، موچی بازار، فریا روڈ اور نیمکی چاڑی میں لگائے جا رہے ہیں، میٹر کی تبدیلی کے لیے صارفین سے کوئی فیس وصول نہیں کی جا رہی، جبکہ ایک میٹر کی اصل قیمت تقریباً 30 ہزار روپے ہے، میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جدید اے،ایم،آر میٹرز کی تنصیب سے صارفین کو نمایاں فوائد حاصل ہوں گے، کیونکہ یہ میٹر خودکار طریقے سے ریڈنگ مرتب کرکے درست اور شفاف بلنگ کو یقینی بنائیں گے، اس نظام کے تحت صارفین کو وہی بل موصول ہوگا جو ان کے اصل استعمال کے مطابق ہوگا، جبکہ غلط ریڈنگ اور دیگر تکنیکی مسائل سے بھی بچاؤ ممکن ہوگا

