ہنگورجا: رپورٹ فیاض محسن سولنگی
ہنگورجا تھانے کی حدود میں رسول آباد چوکی کے قریب تیز رفتار ویگو گاڑی نے موٹر سائیکل سواروں کو ٹکر مار دی۔ حادثے کے نتیجے میں 35 سالہ نوجوان استاد شکیل بھٹو، جو ہنگورجا کے گاؤں عبدالرحمان بھٹو کا رہائشی تھا، موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا، جبکہ اس کا بھائی غلام نبی بھٹو شدید زخمی ہوگیا۔مقامی افراد نے جاں بحق ہونے والے شخص کی لاش اور زخمی کو ریسکیو 1122 کی ایمبولینس کے ذریعے رورل ہیلتھ سینٹر ہنگورجا منتقل کیا، جہاں ضروری کارروائی کے بعد لاش ورثاء کے حوالے کردی گئی، جبکہ زخمی کو طبی امداد فراہم کی گئی۔
دوسری جانب ویگو ڈرائیور موقع کا فائدہ اٹھاتے ہوئے گاڑی سمیت جائے وقوعہ سے فرار ہوگیا۔


