قاضی احمد رپورٹ: سائیں بخش لاکھو
قاضی احمد میں اسسٹنٹ کمشنر آفس میں محرم الحرام کے حوالے سے اہم اجلاس اسسٹنٹ کمشنر نظیر احمد جتوئی کی صدارت میں منعقد ہوا، جس میں شیعہ رہنما اور پیپلز پارٹی ضلع شہید بینظیر آباد کے نائب صدر سفیرِ ملت پیر آف جمال شاہ سید آصف علی شاہ جیلانی سمیت شہر کی مختلف سیاسی، سماجی اور مذہبی شخصیات نے شرکت کی۔ اجلاس میں مولانا امیر حسین ساجدی، مولانا عاشق حسین، مولوی حافظ امداد راہو، ڈی ایس پی تعلقہ قاضی احمد، مختیارکار اور دیگر متعلقہ افسران بھی شریک ہوئے۔


