میلسی (تحصیل رپورٹر سجاد سحر )
تھانہ صدر میلسی کے قریب بجلی کے ٹرانسفارمر میں اچانک آگ بھڑک اٹھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے قریب کھڑی فروٹ کی متعدد ریڑھیوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ آگ لگنے سے ریڑھی بانوں کو مالی نقصان پہنچا جبکہ موقع پر موجود افراد میں خوف و ہراس پھیل گیا۔واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی ٹیم فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور پیشہ ورانہ انداز میں کارروائی کرتے ہوئے آگ پر قابو پا لیا، جس سے مزید نقصان ہونے سے بچ گیا۔عینی شاہدین کے مطابق آگ ٹرانسفارمر میں فنی خرابی کے باعث لگی، تاہم متعلقہ حکام کی جانب سے واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔ متاثرہ ریڑھی بانوں نے حکومت اور متعلقہ اداروں سے مالی امداد اور نقصان کے ازالے کا مطالبہ کیا
ٹرانسفارمر میں آگ بھڑک اٹھی، متعدد ریڑھیوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا

