ضلع دیر بالا(بیورو رپورٹ)
نہاگدرہ کے گاوں سیڑیٸ اور کرپاٹ کے درمیان اچانک ایک مرتبہ پھر چھڑنے والی خوفناک جنگ کی اطلاعات سامنے انے کے بعد اسسٹنٹ کمشنر واڑی اور ڈی ایس پی واڑی کی زیر نگرانی لوکل انتظامیہ کا ایک ہنگامی اجلاس منعقد ہوٸی اجلاس میں جرگہ ممبران کو اعتماد میں لینے کے بعد سیڑیٸ اور کرپاٹ کے20 مشران کے خلاف باقاعدہ طور پر ایف اٸی ار درج کیا گیا ہے ،ان مشران کو کسی بھی وقت گرفتار کیے جاسکتے ہیں۔گفتگو کرتے ہوٸے ڈی ایس پی واڑی فخر عالم خان نے کہا ہے کہ علاقے میں أمن وامان کو سبوتاژ کرنے والے رحم کے مستحق نہیں ہیں اور ہم ہر صورت میں امن وامان برقرار رکھنے کی کوشش کر رہے ہیں اور جن افراد کے خلاف مقدمات درج کٸے گٸے ہیں ان کو جلد گرفتار کٸے جاٸینگے

