سیالکوٹ: (سلیم احمد اعوان شیخو)
پاکستان میں آسٹریلیا کے ہائی کمشنر ٹموتھی کین نے سیالکوٹ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کا دورہ کیا۔ ان کا استقبال ایس سی سی آئی کے صدر سید احتشام مظہر، سینئر نائب صدر محمد مراد ارشد، نائب صدر سلمان شیخ، ایگزیکٹو کمیٹی کے اراکین نے کیا۔ آسٹریلیا کے ہائی کمشنر ٹموتھی کین سیالکوٹ کی تاجر برادری سے بات چیت کی۔اپنے خطبہ استقبالیہ میں، صدر ایس سی سی آئی نے سیالکوٹ کی حیثیت کو سرجیکل آلات، کھیلوں کے سامان، چمڑے کی مصنوعات، ٹیکسٹائل اور ملبوسات کے لیے ایک اہم برآمدی مرکز کے طور پر اجاگر کیا۔ انہوں نے مضبوط ادارہ جاتی تعاون، کاروباری میچ میکنگ، تجارتی وفود، بہتر ویزہ سہولت اور آسٹریلیا کی تجارتی نمائشوں میں سیالکوٹ کے برآمد کنندگان کی زیادہ سے زیادہ شرکت کے ذریعے دو طرفہ تجارت کو بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا۔
آسٹریلیا کے ہائی کمشنر ٹموتھی کین نے اپنے خطاب میں پاکستان میں آسٹریلیا کے ہائی کمشنر ٹموتھی کین نے دونوں ممالک کے درمیان گہرے تاریخی روابط پر روشنی ڈالی۔ کین نے مزید کہا تجارت، زراعت، تعلیم، آب و ہوا کی لچک، آبی تحفظ، دفاعی تعاون، کھیل اور نسلوں سے عوام کے درمیان تعلقات کے شعبوں میں آسٹریلیا کے پاکستان کے ساتھ تعلقات کی وسعت کو اجاگر کیا گیا۔

