نوشہرو فیروز: بيورو چيف سونو ڪلهور و
گاؤں شفیع محمد سیال کے رہائشیوں نے عاجز سیال کے قاتلوں کی عدم گرفتاری کے خلاف نياز حسين سيال، صابر حسين، شمس الدين سيال، معشوق، جميل، علي گل سيال اور اختيار حسين سيال کی قیادت میں احتجاج کیا۔اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جمن مستوئی، موریل مستوئی، برکت مستوئی، تیمور مستوئی، غلام عباس، شہاب بھٹو، صدورو، ندیم اور دیگر افراد نے عید سے قبل حملہ کرکے میرے بیٹے عاجز علی کو قتل اور عمیر علی سیال کو زخمی کردیا تھا۔ ہم نے ایف آئی آر بھی درج کروا دی ہے، لیکن ملزمان سرِعام گھوم پھر رہے ہیں۔ وہ ہمارے گھروں پر فائرنگ کرتے ہیں اور ہمیں جان سے مارنے کی دھمکیاں دیتے ہیں کہ مقدمے سے دستبردار ہو جائیں۔ برکت وکیل کہتا ہے کہ اگر تم عدالت میں پیشی پر آئے تو تمہیں قتل کر دیا جائے گا۔ میرے بیٹے کو بلاوجہ قتل کیا گیا ہے، جبکہ ان لوگوں کا جھگڑا کسی دوسرے گاؤں کے افراد سے تھا اور ہمارا ان سے کوئی تعلق نہیں تھا۔انہوں نے آئی جی سندھ، ڈی آئی جی شہید بینظیر آباد اور ایس ایس پی نوشہرو فیروز سے مطالبہ کیا کہ قاتلوں کو فوری طور پر گرفتار کیا جائے۔ اگر ہمیں کوئی نقصان پہنچا تو اس کے ذمہ دار یہی تمام نامزد ملزمان ہوں گے۔

