Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • شہر شہر کی خبریں
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      امریکی تیل کمپنیوں کی لاٹری: ٹرمپ اور وینزویلا کے درمیان "تاریخی تیل ڈیل” ، شیورون اور موبل کے وارے نیارے

      پری پیڈ موبائل بیلنس کی کم از کم میعاد مقرر

      انویڈیا کی تاریخ کی بڑی ڈیل: آرٹیفیشل انٹیلی جنس پلیٹ فارم ’ہگنگ فیس‘12.9 ارب ڈالر میں خریدلیا

      واٹس ایپ کا سکیورٹی سسٹم اپ ڈیٹ: نئے فیچر متعارف، نامعلوم کالرز کا پتہ بھی چل سکے گا

      بچوں کو آن لائن لت لگانے پر میٹا کا امریکی ریاستوں سے عدالت سےباہر معاہدہ ، 18 ارب ڈالر ہرجانہ ادا کرے گی

    • بلاگ
    • ویڈیوز

        بھٹ شاہ رورل ہیلتھ سینٹر کی  غفلت سے خاتون اور نومولود جاں بحق

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں ضلع بھر میں مختلف تقریبات کا سلسلہ جاری

      ہیومین ویلفیئر آرگنائزیشن پاکستان کے زیر اہتمام ریلی نکالی گئی

      عالمگیر ویلفیئر ٹرسٹ اور جامع مدرسہ منصورہ ہالا کے مشترکہ تعاون سے مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں مغل ویلفیئر اتحاد ہالا کی جانب سے ریلی نکالی گئی

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    آئی ایم ایف کا بجٹ،ٹیکسوں کی شرح 18 فیصد، سسبڈیزختم، سولر پینلز ، الیکٹرک، ہائبرڈ گاڑیوں پر ٹیکس بڑھانے کا منصوبہ

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    اسلام آباد :آئی ایم ایف کی سخت شرائط اور ڈکٹیشن کے تحت آئندہ مالی سال 2026/27ء کے بجٹ میں عوام پر ٹیکسوں کا ایک نیا بوجھ ڈالنے کی تیاریاں آخری مراحل میں داخل ہو گئی ہیں، جہاں ایک طرف تو ملک کو گرین انرجی اور ماحول دوست ٹیکنالوجی پر منتقل کرنے کے دعوے کیے جا رہے ہیں، لیکن دوسری طرف نئے بجٹ میں سولر پینلز، الیکٹرک اور ہائبرڈ گاڑیوں کو عام آدمی کی پہنچ سے دور کرنے کی تجاویز سامنے آئی ہیں۔
    میڈیا رپورٹس کے مطابق آئندہ مالی سال 2026/27ء کے وفاقی بجٹ کی تیاریوں کے دوران مختلف ٹیکس تجاویز پر کام تیزی سے جاری ہے، جس میں آئی ایم ایف نے پاکستان کو کسی بھی شعبے میں کسی بھی قسم کی ٹیکس چھوٹ دینے سے صاف انکار کر دیا ہے، اس سخت مؤقف کے بعد سولر پینلز اور ماحول دوست گاڑیوں کی قیمتوں میں بڑے اضافے کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے۔
    ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف نے بجٹ کے لیے جو سخت ترین سفارشات دی ہیں، ان کے تحت ٹیکسوں کی شرح کو مروجہ 18 فیصد کی بلند ترین سطح پر لانے کا پلان ہے، الیکٹرک وہیکلز پر موجودہ ٹیکس 1 فیصد ہے، بجٹ میں مجوزہ ٹیکس 18 فیصد کہا جارہا ہے، اس تجویز کی منظوری کی صورت میں الیکٹرک کاروں، موٹر سائیکلوں، رکشوں، ٹرکوں، بسوں، الیکٹرک پک اپ، ٹریکٹرز اور ڈبل کیبن گاڑیوں کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ہو جائے گا۔
    بتایا گیا ہے کہ ہائبرڈ گاڑیاں اس وقت موجودہ ٹیکس 8 فیصد ہے لیکن بجٹ میں مجوزہ ٹیکس 18 فیصد ہے، اس کی منظوری کی صورت میں ہائبرڈ گاڑیوں پر ٹیکس کی شرح میں 10 فیصد اضافے سے مارکیٹ میں ان گاڑیوں کی قیمتیں لاکھوں روپے بڑھ جائیں گی، اسی طرح سولر پینلز پر موجودہ ٹیکس 10 فیصد ہے لیکن تجویز کردہ ٹیکس 18 فیصد ہے، شدید گرمی اور مہنگی بجلی کے ستائے عوام جو سولر انرجی کا رخ کر رہے ہیں، ان کے لیے اب سولر سسٹم لگوانا انتہائی مہنگا اور مشکل ترین ہو جائے گا۔

    Related Posts

    امریکی تیل کمپنیوں کی لاٹری: ٹرمپ اور وینزویلا کے درمیان "تاریخی تیل ڈیل” ، شیورون اور موبل کے وارے نیارے

    ٹک ٹاکرز عمر بٹ اور بھالو ریپر کی اے ایس پی کے دفتر میں لڑائی، پرچہ درج، 10 گرفتار

    ”بے زبانوں کی فریاد سنی گئی“ ملک محمد سلمان کا کالم

    مقبول خبریں

    امریکی تیل کمپنیوں کی لاٹری: ٹرمپ اور وینزویلا کے درمیان "تاریخی تیل ڈیل” ، شیورون اور موبل کے وارے نیارے

    ایران کی اجازت کے بغیر کسی کو آبنائے ہرمز سے گذرنے کی اجازت نہیں ، پاسداران انقلاب

    ٹک ٹاکرز عمر بٹ اور بھالو ریپر کی اے ایس پی کے دفتر میں لڑائی، پرچہ درج، 10 گرفتار

    چین کے صوبے سیچوان میں 1.5 شدت کا زلزلہ، نیپال میں پانی کی سطح پھر بلند، الرٹ جاری

    ”بے زبانوں کی فریاد سنی گئی“ ملک محمد سلمان کا کالم

    بلاگ

    ”بے زبانوں کی فریاد سنی گئی“ ملک محمد سلمان کا کالم

    پنجاب پولیس؛ احتساب کا نیا دور؟ اب SHO سے DPOs تک جواب دہ۔ سول بیوروکریسی کے احتساب کا بھی مطالبہ

    راحیلہ راجہ: قلم، صحافت اور خدمتِ خلق کا روشن حوالہ

    ناو بانڈہ شینگاڑہ براول، قدرتی حسن میں مری سے دو قدم آگے

    صحت کا نظام یا مفادات کی سیاست؟

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.