فیصل آباد (سردارملک فہدسرورسے) صوبائی اسمبلی پنجاب میں یوتھ لیڈرز پارلیمنٹ کے تحت منعقدہ تقریب میں ڈپٹی ڈائریکٹر پروٹوکول جناب عظیم احمد بٹ نے سردار ملک فہد سرور کو باضابطہ نوٹیفکیشن پیش کیا۔ اس موقع پر نوجوان قیادت کی حوصلہ افزائی کے لیے ایک پروقار تقریب کا اہتمام کیا گیا۔تقریب میں نوید احمد خان، جناب سمیع اللہ مومند، سیکرٹری جنرل آصف خان، ممبر کور کمیٹی سید اشفاق بنوری، پروٹوکول آفیسر حمزہ احمد بٹ اور سربراہ محمد عارف خان بھی موجود تھے۔ڈپٹی ڈائریکٹر پروٹوکول عظیم احمد بٹ نے اپنے خطاب میں کہا کہ نوجوان ملک کا مستقبل ہیں اور یوتھ لیڈرز پارلیمنٹ انہیں قومی فیصلہ سازی کے عمل سے روشناس کروانے کا ایک اہم پلیٹ فارم ہے۔ انہوں نے سردار ملک فہد سرور سمیت تمام منتخب ممبران کو مبارکباد پیش کی اور امید ظاہر کی کہ وہ عوامی خدمت اور جمہوری اقدار کے فروغ میں اپنا کردار ادا کریں گے۔
پنجاب اسمبلی میں ینگ لیڈرز پارلیمنٹ کے ممبران کو نوٹیفکیشنز جاری، سردار ملک فہد سرور بھی شامل

