راولپنڈی :آئی ایس پی آر کے زیرِ اہتمام نیشنل سکیورٹی اینڈ اسٹریٹجک لیڈرشپ ورکشاپ 2026 کا شاندار انعقاد کیا گیا۔ ورکشاپ میں پاکستان کی200 سے زائد جامعات کے وائس چانسلرز ،ڈین، رجسٹرارز اور سینئراساتذہ نے شرکت کی۔
وائس چانسلر الغزالی یونیورسٹی مفتی عبد الرحیم نے ورکشاپ کے شرکاء کیساتھ خصوصی نشست کی۔ خصوصی نشست میں قرآن وحدیث کی روشنی میں اہم قومی وسماجی امورپرتفصیلی گفتگو کی گئی۔ خصوصی نشست میں ریاست سے محبت، وفاداری اور راز داری کی اہمیت پرزور دیا گیا۔
وائس چانسلر الغزالی یونیورسٹی مفتی عبد الرحیم نے شرکاء سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ اسلام ریاست کے قیام کے بعد کسی گروہ یا فرقے کو خود ہتھیار اٹھانے کی اجازت نہیں دیتا۔ 9 اور 10 مئی کی عظیم فتح کے بعد دنیا بھر میں پاکستان کی عسکری قوت کا اعتراف کیا جارہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ فیلڈ مارشل سیدعاصم منیر کی قیادت میں پاکستان نے غیرمعمولی کامیابیاں حاصل کیں۔ معرکہ حق میں شاندار کامیابی کے بعد آج دنیا پاکستان کے مؤقف کواہمیت دے رہی ہے۔ ورکشاپ کے شرکاء نے وائس چانسلرز اورماہرینِ تعلیم کو ایک پلیٹ فارم پر جمع کرنے کے آئی ایس پی آر کے اقدام کو قابلِ تحسین قرار دیا۔
آئی ایس پی آر کے زیرِ اہتمام نیشنل سکیورٹی اینڈ اسٹریٹجک لیڈرشپ ورکشاپ 2026 کا انعقاد

