لیاقت پور(تحصیل رپورٹر) عیدالاضحیٰ پر خود ساختہ مہنگائی کرنے والوں کو کسی صورت رعایت نہیں دی جائے گی گراں فروشوں کے خلاف پرائس کنٹرول مجسٹریٹ کو تحصیل بھر متحرک کر دیا ہے عوام کو ریلیف فراہم پہنچانا اولین ترجیحات ہیں غلام مرتضیٰ اسسٹنٹ کمشنر لیاقت پور کی صحافیوں سے گفتگو انہوں نے اپنے آفس میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ عیدالاضحیٰ کے موقع پر خود ساختہ مہنگائی اور ملاوٹ مافیا کے خلاف کاروائیاں جاری رکھیں گے تحصیل بھر میں پرائس کنٹرول مجسٹریٹ کو متحرک کر دیا ہے جو شہر سمیت دیگر مضافاتی علاقوں میں چیک اینڈ بیلنس کو برقرار رکھنے کے لئے وزٹ کریں گے عیدالاضحیٰ پر عوام کو حکومتی نرخوں پر اشیاء خوردونوش کی فراہمی اولین ترجیحات ہیں عوام کو سرکاری دفاتر سمیت دیگر عوامی مقامات پر ریلیف فراہم کرنا انکی پہلی کوشش ہے تحصیل بھر کی عوام ڈیوٹی ٹائم میں اپنے مسائل کے حل کے لئے ان کے دفتر میں تشریف لا سکتی ہیں عوام کی خدمت ان کا نصب العین ہے اس موقع پر عبداللہ بن مسعود تحصیلدار،عرفان جمعیل نائب تحصیلدار،محمد شاہد حسین،جام اعجاز لاڑ اور سید عامر شاہ بھی موجود تھے
عیدالاضحیٰ پر خود ساختہ مہنگائی کرنے والوں کو کسی صورت رعایت نہیں دی جائے گی اسسٹنٹ کمشنر لیاقت پور

