اسلام آباد:چین میں تعینات پاکستان کے سفیر خلیل ہاشمی کو چینی وزیر خارجہ وانگ یی نے بہترین سفارت کار کے میڈل سے نوازا ہے۔
وزیر خارجہ وانگ یی نے چین میں پاکستان کے سفیر خلیل ہاشمی کو ان کی غیر معمولی سفارتی صلاحیتوں اور پاک چین تعلقات کو مضبوط بنانے میں بہترین خدمات کے اعتراف میں میڈل سے نوازا۔ سفیر ہاشمی یہ اعزاز حاصل کرنے والے چین میں پاکستان کے پہلے سفیر ہیں ۔
یہ تمغہ بیجنگ میں وزارت خارجہ میں منعقدہ ایک خصوصی تقریب میں دیا گیا۔ میڈل سے نوازے جانے والے 8سفیروں میں خلیل ہاشمی یہ اعزاز حاصل کرنے والے پہلے پاکستانی سفیر ہیں۔
اپنے تاثرات میں سفیرخلیل ہاشمی نے چینی قیادت کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے یہ ایوارڈ اپنی ٹیم کے ارکان، اپنے خاندان اور دونوں ممالک کی سفارتی ارکان کو وقف کیا جنہوں نے پچھلی نسلوں میں دونوں ممالک کے درمیان وقت کی ہر آزمائش پر پوار اتر تی دوستی کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔

