Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • شہر شہر کی خبریں
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      جعلی ،غیر قانونی اشیا فروخت کرنے پر علی ایکسپریس پر ریکارڈ 550 ملین یورو کا جرمانہ

      پاکستانی فری لانسرز کا شاندار کارنامہ؛ تین سال میں کتنے ارب ڈالر کمائے؟

      اینڈرائیڈ 16 سیکیورٹی خامی کی نشاندہی، گوگل کی تصدیق

      چیٹ جی پی ٹی برانڈڈ باسکٹ بال ایک دن کے اندر فروخت

      پنجاب میں اے آئی انقلاب کا آغاز؛ علی ڈار کا شنگھائی میں ہواوے ریسرچ سینٹر کا اہم دورہ

    • بلاگ
    • ویڈیوز

      اصفہان میں دھماکوں کے بعد فضا دھوئیں سے بھر گئی: اسرائیلی فضائی حملے کی پہلی ویڈیو 

      محبت کے آگے وحشی جانور بھی بے بس۔۔۔

      150 ارب ڈالر کی سلطنت کا مالک، مگر سواری عام سی میٹرو!

      امریکی نائب صدر جے ڈی وینس وطن روانہ

      امریکی پائلٹ کیلئے امریکا کا ریسکیو مشن کیسے سرانجام پایا؟ اینی میٹڈ ویڈیو دیکھئیے

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    عالمی اسٹیج پر پنجاب کا ماڈل: وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کا باکو میں پرتپاک استقبال، ’ورلڈ اربن فورم‘ میں پاکستان کی نمائندگی کریں گی

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    باکو / لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف ایک اعلیٰ سطحی وفد کے ہمراہ آذربائیجان کے دارالحکومت باکو پہنچ گئی ہیں، جہاں ائیرپورٹ پر ان کا انتہائی شاندار اور پرتپاک خیر مقدم کیا گیا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف اپنے اس تین روزہ دورے کے دوران حکومتِ آذربائیجان کی خصوصی سرکاری مہمان ہوں گی۔

    وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کا وفد کے ہمراہ آذربائیجان کے دارالحکومت باکو پہنچنے پر پرتپاک خیر مقدم
    وزیراعلی مریم نوازشریف اور وفد کا باکو ائیر پورٹ پرڈپٹی منسٹر ڈیفنس انڈسٹری مسٹر مہمان بوکسی سوف نے استقبال کیا
    پاکستان میں آذربائیجانی سفیرخضر فرہادوف اوران کی… pic.twitter.com/mVoViDS7PK

    — Azma Zahid Bokhari (@AzmaBokhariPMLN) May 16, 2026


    باکو ائیر پورٹ پہنچنے پر آذربائیجان کے ڈپٹی منسٹر ڈیفنس انڈسٹری مسٹر مہمان بوکسی سوف نے وزیراعلیٰ اور ان کے وفد کا گرمجوشی سے استقبال کیا۔ اس موقع پر سفارتی شخصیات بھی ائیرپورٹ پر موجود تھیں، جن میں پاکستان میں آذربائیجانی سفیر خضر فرہادوف اور ان کی اہلیہ،آذربائیجان میں پاکستانی سفیر قاسم محی الدین اور ان کی اہلیہ شامل ہیں۔
    اپنے اس مصروف دورے کے دوران وزیراعلیٰ پنجاب کئی اہم عالمی اور دوطرفہ ملاقاتیں کریں گی۔وزیراعلیٰ مریم نواز شریف 17 مئی کو آذربائیجان کے صدر الہام علیوف سے خصوصی ملاقات کریں گی، جس میں باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو ہوگی۔
    وہ باکو اولمپک اسٹیڈیم میں منعقد ہونے والی ‘ورلڈ لیڈرز سمٹ’ سے بھی خطاب کریں گی، جہاں وہ پاکستان کا مؤقف دنیا کے سامنے رکھیں گی۔
    اس دورے کا ایک اہم ترین پہلو پاکستان کی عالمی سطح پر نمائندگی ہے۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف باکو میں ہونے والے ’’ورلڈ اربن فورم‘‘ میں پاکستان کی گرین اور پائیدار ترقی کے عزم کا اظہار کریں گی۔

    Related Posts

    مذاکرات ناکام، پیٹرول پمپ ایسوسی ایشن کا کل رات سے پیٹرول پمپ بند کرنے کا اعلان

    اپوزیشن اراکین پارلیمنٹ کی زبردست نعرے بازی ،لوک سبھا کی کارروائی ملتوی

    جون میں گھریلو فضائی سفر میں 12 فیصد کمی، ہندوستانی ایئرلائن کمپنیوں کے لیے تشویش کی گھنٹی

    مقبول خبریں

    مذاکرات ناکام، پیٹرول پمپ ایسوسی ایشن کا کل رات سے پیٹرول پمپ بند کرنے کا اعلان

    اپوزیشن اراکین پارلیمنٹ کی زبردست نعرے بازی ،لوک سبھا کی کارروائی ملتوی

    جون میں گھریلو فضائی سفر میں 12 فیصد کمی، ہندوستانی ایئرلائن کمپنیوں کے لیے تشویش کی گھنٹی

    حراست میں لیے گئے راہل گاندھی اور پرینکا گاندھی رہا، پارلیمنٹ میں طلبہ کے معاملے کو دوبارہ اٹھانے کا اعلان

    ’بحرین میں امیزن کا ڈیٹا انفراسٹرکچر تباہ کر دیا‘، آئی آر جی سی کا دعویٰ

    بلاگ

    شدید بارشیں ،سیلاب کا امکان اوراحتیاطی تدابیر

      پولٹری فارمنگ کے ذریعے دیہی خواتین کو بااختیار بنانا

    اور:-شہید کی جو موت ہے وہ قوم کی حیات ہے۔

    تحفظ کی اپیل سے قتل تک ایک جان جو بچائی جا سکتی تھی

    ایران، امریکہ جنگ اوراسرائیل

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.