Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • شہر شہر کی خبریں
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      امریکا میں پراسرار بیماری کا پھیلاؤ: ہزاروں شہری متاثر، حکام نے سر پکڑ لئے، تحقیقات شروع

      امریکا، ایران کشیدگی : اسٹاک ایکسچینج میں شدید مندی، 100 انڈیکس 6408پوائنٹس کی کمی

      فیفا ورلڈ کپ 2026: اسٹریمنگ پلیٹ فارمز پر ویورز کا نیا ریکارڈ،نیٹ فلکس، ڈزنی اور یوٹیوب کے درمیان 2030 ورلڈ کپ کے حقوق کی جنگ تیز

      میٹھی خوشخبری: ڈارک چاکلیٹ دل کی بیماریوں، ہائی بلڈ پریشر اور فالج کے خلاف بہترین ڈھال قرار

      کروڑ پتی کلب: ہنڈا اور ٹویوٹا کی ہائبرڈ گاڑیاں خریدنا اب عام آدمی کے بس سے باہر

    • بلاگ
    • ویڈیوز

      اصفہان میں دھماکوں کے بعد فضا دھوئیں سے بھر گئی: اسرائیلی فضائی حملے کی پہلی ویڈیو 

      محبت کے آگے وحشی جانور بھی بے بس۔۔۔

      150 ارب ڈالر کی سلطنت کا مالک، مگر سواری عام سی میٹرو!

      امریکی نائب صدر جے ڈی وینس وطن روانہ

      امریکی پائلٹ کیلئے امریکا کا ریسکیو مشن کیسے سرانجام پایا؟ اینی میٹڈ ویڈیو دیکھئیے

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    آئی ایم ایف کا بجٹ! عوام ہوشیار، گیس ،پیٹرولیم لیوی اور ٹیکسوں کا نیا طوفان

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    واشنگٹن / اسلام آباد: عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے پاکستان کے لیے معاشی تخمینوں کی نئی رپورٹ جاری کر دی ہے، جس میں عوام پر ایندھن اور ٹیکسوں کا مزید بوجھ بڑھنے کے واضح اور تشویشناک اشارے دیے گئے ہیں۔ آئی ایم ایف کے جاری اصلاحاتی پروگرام کے تحت تیار کی گئی اس رپورٹ کے مطابق، ایندھن پر مبنی ٹیکسوں (پیٹرولیم لیوی) پر حکومت کا انحصار برقرار رہے گا اور آئندہ بجٹ میں اسے مزید بڑھایا جائے گا۔
    آئی ایم ایف کی تشخیص کے مطابق، ایندھن سے متعلق ریونیو کی وصولی میں مزید اضافے کا قومی امکان ہے۔ رپورٹ کے اعداد و شمار کے مطابق، جاری مالی سال کے لیے پیٹرولیم لیوی کا ہدف 1.468 ٹریلین روپے مقرر تھا، مگر اب وصولیاں اس ہدف سے تجاوز کر کے 1.546 ٹریلین روپے تک پہنچنے کی توقع ہے۔ سب سے تشویشناک بات یہ ہے کہ اگلے مالی سال کے لیے پیٹرولیم ڈویلپمنٹ لیوی کے تحت وصولیوں کا ہدف بڑھا کر 1.727 ٹریلین روپے مقرر کرنے کی تجویز ہے، جو ظاہر کرتا ہے کہ حکومت پیٹرولیم مصنوعات پر ٹیکس لگا کر خزانہ بھرنے کا سلسلہ جاری رکھے گی۔

    ٹیکسوں کا بھاری ہدف اور گیس مہنگی ہونے کا امکان

    رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پاکستان کا کل ٹیکس وصولی کا ہدف اگلے مالی سال کے لیے 15.264 ٹریلین روپے تک پہنچ سکتا ہے۔ اس بھاری ہدف کو پورا کرنے کے لیے مختلف مد میں ٹیکس بڑھائے جائیں گے۔ تخمینے کے مطابق ڈائریکٹ ٹیکسوں سے 7.413 ٹریلین روپے، جبکہ سیلز ٹیکس سے 4.727 ٹریلین روپے جمع کرنے کا منصوبہ ہے۔ اس کے علاوہ، وفاقی حکومت کی جانب سے گیس سرچارج کی وصولی میں بھی اضافے کی توقع ہے، جسے اگلے مالی سال میں بڑھا کر 151 ارب روپے تک لے جایا جائے گا۔ نان ٹیکس ریونیو، جو اس سال 3.702 ٹریلین روپے رہنے کی امید ہے، اگلے سال کم ہو کر 2.768 ٹریلین روپے پر آسکتا ہے۔
    آئی ایم ایف نے پاکستان کے کل عوامی اخراجات کا تخمینہ تقریباً 26.423 ٹریلین روپے لگایا ہے۔ اس میں سب سے بڑی تشویش قرضوں کی ادائیگی (Debt Servicing) ہے، جو اخراجات کا سب سے بڑا حصہ رہے گا۔ وفاقی حکومت قرضوں پر صرف سود کی ادائیگی کے لیے 7.824 ٹریلین روپے خرچ کرے گی۔ اس میں سے 6.652 ٹریلین روپے ملکی قرضوں جبکہ 1.107 ٹریلین روپے غیر ملکی قرضوں کے سود کی ادائیگی کے لیے درکار ہوں گے۔
    رپورٹ کے مطابق جاری مالی سال میں دفاعی اخراجات ابتدائی تخمینے سے کچھ کم یعنی 2.564 ٹریلین روپے رہنے کی توقع ہے، تاہم اگلے مالی سال کے لیے دفاعی بجٹ بڑھا کر 2.665 ٹریلین روپے کرنے کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔
    آئی ایم ایف کے یہ تازہ ترین تخمینے اس بات کی نشاندہی کرتے ہیں کہ پاکستان کی معیشت کا ٹیکس اقدامات، خاص طور پر ایندھن پر عائد لیوی پر انحصار جاری رہے گا، جبکہ بڑھتے ہوئے قرضوں کے بوجھ کے درمیان آئندہ بجٹ کی تیاریاں آئی ایم ایف کے وعدوں کے تحت کی جا رہی ہیں۔
    بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے پاکستان پر 11 نئی اسٹرکچرل بینچ مارکس عائد کر دی ہیں، جن میں مالی سال 2027 کے بجٹ کی پارلیمانی منظوری شامل ہے، جو آئی ایم ایف عملے کے ساتھ طے شدہ اہداف کے مطابق ہو۔ ان شرائط میں ششماہی گیس ٹیرف ایڈجسٹمنٹ، سالانہ بجلی ٹیرف ایڈجسٹمنٹ، اور قومی احتساب بیورو (نیب) کی خودمختاری اور شفافیت میں اضافہ بھی شامل ہے، جس کے لیے نیب آرڈیننس میں ترامیم پارلیمنٹ میں پیش کرنا ہوں گی تاکہ اعلیٰ انتظامیہ کی تقرری کے لیے کھلا، میرٹ پر مبنی، سخت اور مسابقتی انتخابی عمل قائم کیا جا سکے۔
    اسپیشل اکنامک زون (ایس ای زیڈ) ایکٹ میں ترامیم نافذ کی جائیں گی، جن کے تحت موجودہ مالیاتی مراعات کو مرحلہ وار ختم کیا جائے گا، منافع پر مبنی مراعات کے بجائے لاگت پر مبنی مراعات دی جائیں گی، اور بورڈ آف اپروول، بورڈ آف انویسٹمنٹ اور موجودہ ایس ای زیڈ اتھارٹیز کے ٹیکس مراعات دینے کے اختیارات ختم کیے جائیں گے۔
    اسی طرح اسپیشل ٹیکنالوجی زونز اتھارٹی (ایس ٹی زیڈ اے) ایکٹ میں بھی ترامیم کی جائیں گی تاکہ تمام موجودہ مالیاتی مراعات کو 2035 تک مرحلہ وار ختم کیا جا سکے۔

    Related Posts

    آچاریہ پرمہنس کا انتہائی سنگین اور اشتعال انگیز بیان، اداکار عامر خان کو مارنے والے کو 5 کروڑ روپے دینے کا اعلان، پولیس اور خفیہ محکمہ خاموش

    بھوک ہڑتال ہوگی ختم یا احتجاج رہے گا جاری؟ کیا راکھی ساونت کی پیشکش پر آمادہ ہوں گے سونم وانگچک؟

    حیران کن بے ضابطگیاں، 2 لاکھ ووٹروں کے والدین نابالغ، 92 ہزار کے دادا دادی نوجوان

    مقبول خبریں

    آچاریہ پرمہنس کا انتہائی سنگین اور اشتعال انگیز بیان، اداکار عامر خان کو مارنے والے کو 5 کروڑ روپے دینے کا اعلان، پولیس اور خفیہ محکمہ خاموش

    بھوک ہڑتال ہوگی ختم یا احتجاج رہے گا جاری؟ کیا راکھی ساونت کی پیشکش پر آمادہ ہوں گے سونم وانگچک؟

    حیران کن بے ضابطگیاں، 2 لاکھ ووٹروں کے والدین نابالغ، 92 ہزار کے دادا دادی نوجوان

    امریکی میزائل حملوں میں 7 ایرانی فوجی ہلاک، تہران کا جنگ بندی معاہدہ ختم کرنے کا اعلان

    امریکی سائنسداں کو چین نے یرغمال بنایا، جوہری تجربات چھپانے کی ٹیکنالوجی میں لے گا مدد

    بلاگ

    ’’امریکا ایران جنگ کا نیا مرحلہ‘‘ میاں حبیب کا کالم

    بلوچستان کو تباہ و برباد کرنے کے لیے کئی شر پسند عناصرملوث اورمتحرک

    آخر مچھر مجھے ہی زیادہ کیوں کاٹتے ہیں؟اس کے پیچھے چھپی دلچسپ سائنس

    "تاریخ کا پہلا اور آخری جنازہ… جس میں شریک ہونے کے لیے انگریز سرکار نے ‘ٹیکس’ لگا دیا تھا!”

    گلو شاہ میلہ: تاریخ، اہمیت اور موجودہ صورتِ حال

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.