چکوال (جلیل نقوی): چکوال پولیس نے ایک بار پھر پیشہ ورانہ مہارت اور بروقت کارروائی کی عمدہ مثال قائم کرتے ہوئے بھگوال سے لاپتہ ہونے والے طالبعلم زین الحسن کو لاہور سے بحفاظت بازیاب کر لیا۔ڈی پی او چکوال کاشف ذوالفقار اور ایس ڈی پی او صدر سرکل محمد زمان خان کی نگرانی میں تھانہ نیلہ پولیس نے فوری ایکشن لیتے ہوئے جدید تکنیکی وسائل کی مدد سے طالبعلم کا سراغ لگایا۔ ایس ایچ او تھانہ نیلہ حافظ شفقت امین کی ہدایت پر اے ایس آئی خاور شہزاد اور ان کی ٹیم نے مسلسل محنت اور بہترین حکمتِ عملی کے ذریعے کامیاب کارروائی مکمل کی۔پولیس کے مطابق زین الحسن تھانہ نیلہ کے علاقہ بھگوال سے لاپتہ ہوا تھا، جس پر فوری سرچ آپریشن شروع کیا گیا۔ مختصر وقت میں کامیاب کارروائی کرتے ہوئے طالبعلم کو لاہور سے بازیاب کر کے بحفاظت اہل خانہ کے حوالے کر دیا گیا۔طالبعلم کی بحفاظت بازیابی پر اہل خانہ اور شہریوں نے چکوال پولیس کی کارکردگی کو بھرپور انداز میں سراہتے ہوئے اسے قابلِ تحسین قرار دیا۔
تھانہ نیلہ کی بہترین حکمتِ عملی، لاپتہ طالبعلم زین الحسن بحفاظت بازیاب

