Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • شہر شہر کی خبریں
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      1000 سال پرانا دیو ہیکل ‘میجر اوک’ درخت ہمیشہ کے لیے خاموش؛ شیئر ووڈ فاریسٹ کا قدیم ترین ورثہ ختم!

      ٹائیٹن آبدوز حادثے کی تین سال بعد تحقیقاتی رپورٹ جاری

      آئی فون صارفین کے لئے بری خبر، ایپل نے بڑا اعلان کردیا

      بھارتی طیاروں پر پاکستانی فضائی حدود کے استعمال پر عائد پابندی میں توسیع

      اب ویڈیوز ہوں گی سیکنڈوں میں تیار: فیس بک کے نئے اے آئی ٹولز نے تہلکہ مچا دیا

    • بلاگ
    • ویڈیوز

      اصفہان میں دھماکوں کے بعد فضا دھوئیں سے بھر گئی: اسرائیلی فضائی حملے کی پہلی ویڈیو 

      محبت کے آگے وحشی جانور بھی بے بس۔۔۔

      150 ارب ڈالر کی سلطنت کا مالک، مگر سواری عام سی میٹرو!

      امریکی نائب صدر جے ڈی وینس وطن روانہ

      امریکی پائلٹ کیلئے امریکا کا ریسکیو مشن کیسے سرانجام پایا؟ اینی میٹڈ ویڈیو دیکھئیے

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی کا اسلام آباد پولیس کے جاری اور مجوزہ تعمیراتی و ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ ۔

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    اسلام آباد(عاشر علی )
    آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی کا اسلام آباد پولیس کے جاری اور مجوزہ تعمیراتی و ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ ۔
    آئی جی اسلام آباد نے سینئر پولیس افسران کو مختلف منصوبوں کی پیش رفت، معیار اور بروقت تکمیل کو یقینی بنانے اور انفراسٹرکچر کو جدید خطوط پر استوار کرنے کے احکامات جاری کئے۔
    تفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد سید علی ناصر رضوی نے اے آئی جی جنرل سید عنایت علی شاہ اور اے ڈی ڈویلپمنٹ اینڈ پلاننگ کے ساتھ میٹنگ کی ۔اس موقع پر آئی جی اسلام آباد کو اسلام آباد پولیس کے جاری اور مجوزہ تعمیراتی و ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ بریفنگ میں مختلف منصوبوں کی پیش رفت، تعمیراتی معیار، فنڈز کے استعمال اور بروقت تکمیل سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔آئی جی اسلام آباد نے منصوبوں کا جائزہ لیتے ہوئے متعلقہ افسران کو ہدایات جاری کیں کہ تمام ترقیاتی منصوبے مقررہ وقت میں مکمل کیے جائیں اور تعمیراتی کاموں میں اعلیٰ معیار اور شفافیت کو ہر صورت یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ اسلام آباد پولیس کے انفراسٹرکچر کو جدید خطوط پر استوار کرتے ہوئے پولیس افسران اور شہریوں کے لیے بہتر سہولیات فراہم کی جائیں گی۔مزید برآں، آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی نے ایس ایس پی سی ٹی ڈی سعود خان کے ساتھ بھی میٹنگ کی ۔ انہوں نے وفاقی دارالحکومت کی مجموعی سکیورٹی صورتحال، انسدادِ دہشتگردی اقدامات، حساس مقامات کی سکیورٹی اور جاری آپریشنز کا تفصیلی جائزہ لیا ۔ آئی جی اسلام آباد نے ایس ایس پی سی ٹی ڈی کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ جرائم پیشہ عناصر اور امن عامہ خراب کرنے والے عناصر کے خلاف کارروائیوں کو مزید مو¿ثر اور تیز کیا جائے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کو ہر صورت یقینی بنایا جائے اور سکیورٹی کے نظام کو مزید مضبوط بنانے کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں۔بعد ازاں آئی جی اسلام آباد نے ایچ الیون پولیس خدمت مرکز کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہریوں سے ملاقات کی اور پولیس خدمت مرکز میں فراہم کی جانے والی سہولیات کا تفصیلی جائزہ لیا۔ اس موقع پر شہریوں نے مختلف سہولیات کے حوالے سے اپنے تاثرات بھی پیش کیے۔ آئی جی اسلام آباد نے متعلقہ افسران کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ شہریوں کی سہولت اور آسانی کے لیے خدمات کے معیار کو مزید بہتر بنایا جائے، تاکہ عوام کو بروقت، شفاف اور مو¿ثر سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جا سکے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ پولیس خدمت مراکز عوام دوست طرزِ عمل اور جدید سہولیات کی فراہمی میں نمایاں کردار ادا کریں۔آئی جی اسلام آباد نے سنٹرل پولیس آفس میں قائم کینٹین کا بھی دورہ کیا۔ انہوں نے کینٹین میں فراہم کی جانے والی سہولیات کے معیار، صفائی ستھرائی اور انتظامات کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر انہوں نے متعلقہ عملے کو ہدایات جاری کیں کہ سہولیات کے معیار کو مزید بہتر بنایا جائے ۔ انہوں نے کہا کہ کھلی کچہری اور پولیس خدمت مرکز میں آنے والے شہریوں کے ساتھ ساتھ پولیس افسران و جوانوں کو بھی معیاری سہولیات کی فراہمی ترجیحی بنیادوں پر یقینی بنائی جائے۔

    Related Posts

    19 سال بعد پنجاب پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ اتھارٹی فعال، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا پنجاب کو ‘میڈیکل ہب’ بنانے کا بڑا فیصلہ!

    بی یو جے احتجاج وزیراعلی بلوچستان کی صحافیوں کے مطالبات کی بھرپور تائید

    پسند کی شادی کیلئے ملتان پہنچنے والی 21 سالہ عراقی دوشیزہ شارجہ ڈیپورٹ

    مقبول خبریں

    جس مرد میں یہ ایک عادت ہو 80 فیصد خواتین اس سے تعلق رکھنا پسند نہیں کرتیں!سروے

    ایران سے معاہدہ مکمل فوجی فتح، میری طاقت لامحدود ہے ، صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا ایگزیوس کو انٹرویو

    ہمایوں سعید کا بڑا انکشاف: مہوش حیات کو کیسا جیون ساتھی چاہیے؟ اداکار نے راز کھول دیا!

    حکمران حکومت چلانے کے اہل نہیں اور ہر پاکستانی کو امن کی تلاش ہے،مولانا فضل الرحمان

    تیز آندھی ہلکی بارش نے لاہور کو تاریکی میں ڈبودیا،70 سے زائد فیڈر ٹرپ

    بلاگ

    جنگ کسی نے لڑی، امن کسی نے کرایا، مگر سب سے زیادہ کمائی چین کرے گا؟

    چودہ نکاتی معاہدہ: امن کی دستاویز یا طاقت کی نئی تقسیم؟امریکہ اور ایران معاہدے کا جائزہ

    300 ارب ڈالر کا سوال: سرمایہ کاری، سفارت کاری یا ایران کے لیے نئی شروعات؟

    ”آسٹریلین پاسپورٹ کی برکت !پوری سی سی ڈی نے ماتھا ٹیکا‘‘ انصاف ، عزت صرف غیر ملکی پاسپورٹ والوں کے لیے ہے: فواد چوہدری

    ہانیہ کا خون ہمارے نظام کی خاموشی اور دادا کی خواہش ؟

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.