نواب شاہ (رپورٹ: نفیس آرائیں)
ایس ایس پی شہید بینظیر آباد ڈاکٹر سمیر نور چنہ کی ہدایت پر منشیات فروشوں کے خلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن، 07 ملزمان گرفتار
ضلع بھر میں منشیات کے خاتمے کے لیے جاری خصوصی مہم کے دوران شہید بینظیر آباد پولیس نے مختلف کامیاب کارروائیاں کرتے ہوئے 07 ملزمان کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا۔
پولیس ذرائع کے مطابق خفیہ اطلاعات پر کارروائی کرتے ہوئے ضلع کے مختلف تھانوں کی پولیس نے منشیات سپلائی کرنے والے گروہوں کے خلاف گھیرا تنگ کیا، جس کے نتیجے میں اہم کامیابیاں حاصل ہوئیں۔
تھانہ اے سیکشن، بی سیکشن اور تعلقہ نواب شاہ پولیس نے مشترکہ و انفرادی کارروائیوں کے دوران متعدد ملزمان کو گرفتار کیا، جبکہ تھانہ دوڑ اور تھانہ ناصری پولیس نے ناکہ بندی اور چھاپہ مار کارروائیوں کے دوران سماج دشمن عناصر کو حراست میں لیا۔
گرفتار ملزمان میں دلشاد، اظہر علی لاکھو، ظفر علی زرداری، عامر حسین ہوت، عبداللہ بلوچ، شاہ جمالی اور موہن جندائنو شامل ہیں۔
پولیس کے مطابق ملزمان کے قبضے سے بھاری مقدار میں ممنوعہ اشیاء برآمد کی گئیں، جن میں دیسی شراب اور وسکی کی بوتلیں، اعلیٰ کوالٹی کی چرس، گٹکا اور مین پڑی سپاری شامل ہے۔

