سکھر ( رپورٹ/عبد الرحمان راجپوت ) اسسٹنٹ کمشنر نے ڈپٹی ڈائریکٹر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کے ہمراہ غیر قانونی سگریٹس کے خلاف ایک مشترکہ کارروائی کی۔ یہ کارروائی ایس آر او 277(I)/2011 کے تحت کی گئی، جس کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر کو اپنی حدود میں ریٹیل دکانوں پر چھاپے مارنے اور تمام نان ڈیوٹی پیڈ درآمدی سگریٹس ضبط کرنے کے اختیارات حاصل ہیں.
کارروائی انتہائی کامیاب رہی جس کے دوران تقریباً 1,110 پیکٹ غیر قانونی اور نان کسٹم پیڈ سگریٹ برآمد کر کے ضبط کیے گئے، جن میں داؤد اینڈ ہزارہ ٹریڈرز بھی شامل ہیں جو پورے تعلقہ میں نان کسٹم پیڈ سگریٹ کی سپلائی کے حوالے سے بدنام ہیں۔ ضبط شدہ سگریٹ مزید قانونی کارروائی کے لیے محکمہ ایکسائز سکھر کی تحویل میں دے دیے گئے۔

