کبیروالا (راؤناصرعلی شادابی تحصیل رپورٹر) جتوئی شہر کے گریڈ چوک میں انسانیت سوز واقعہ پیش آیا جہاں تنویر نامی پکوڑا فروش نے صرف 50 روپے نہ ہونے پر ایک غریب بچے کی عزتِ نفس مجروح کر دی۔ بتایا جاتا ہے کہ بھوک سے مجبور بچہ پکوڑے کھا بیٹھا مگر رقم ادا نہ کر سکا، جس پر دکاندار نے مبینہ طور پر اس کے کپڑے اتروا کر اسے بازار میں دوڑا دیا۔یہ واقعہ سوشل میڈیا پر سامنے آنے کے بعد شہریوں میں شدید غم و غصہ پایا جا رہا ہے۔ لوگوں کا کہنا ہے کہ غربت کسی کی بے عزتی کا جواز نہیں بن سکتی۔ صارفین نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اگر وہاں موجود لوگ صرف 50 روپے ادا کر دیتے تو ایک معصوم بچے کی تذلیل نہ ہوتی۔شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ ایسے واقعات کی روک تھام کے لیے معاشرے میں انسانیت، برداشت اور ہمدردی کو فروغ دیا جائے تاکہ کسی مجبور انسان کی عزتِ نفس مجروح نہ ہو۔

