Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • شہر شہر کی خبریں
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      ڈارک انرجی: کائنات کے سب سے بڑے 3D نقشے میں پراسرار قوت سے متعلق نئے اشارے

      ہفتہ بھر کے لئے ملک بھر میں انٹر نیٹ اسپیڈ ڈاؤن رہے گی، پی ٹی سی ایل

      پاکستان کی ایک اور نجی ائیرلائن: ”ساؤتھ ایئر“ کا پہلا طیارہ پاکستان لینڈ کر گیا، جون سے اڑان بھرے گا

      وزیراعلیٰ مریم نواز نے راولپنڈی معرکۂ حق سکوائر کا افتتاح کردیا،

      ٹیکنالوجی اب عام آدمی کی پہنچ سے باہر: ایف بی آر نے سمارٹ واچز اور بینڈز کی کسٹمز ویلیو بڑھا دی، قیمتوں میں 20 فیصد تک اضافہ

    • بلاگ
    • ویڈیوز

      محبت کے آگے وحشی جانور بھی بے بس۔۔۔

      150 ارب ڈالر کی سلطنت کا مالک، مگر سواری عام سی میٹرو!

      امریکی نائب صدر جے ڈی وینس وطن روانہ

      امریکی پائلٹ کیلئے امریکا کا ریسکیو مشن کیسے سرانجام پایا؟ اینی میٹڈ ویڈیو دیکھئیے

      خارگ جزیرے پر ممکنہ امریکی حملہ ، لیگو ویڈیو جاری

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    ،ہائر ایجوکیشن کمیشن کی اعلی سطحی کمیٹی کا یونیورسٹی آف چکوال کا دورہ انجینئرنگ یونیورسٹی لاہور اور یونیورسٹی چکوال کے مابین مفاہمتی یادداشت پر دستخط

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp
    چکوال(جلیل نقوی سے) ہائر ایجوکیشن کمیشن کی جانب سے انجینئرنگ تعلیم و تحقیق کے معیار میں بہتری کے لیے قائم کردہ اعلیٰ سطحی کمیٹی نے گزشتہ روز یونیورسٹی اف چکوال کا دورہ کیا۔ اس اعلی سطحی کمیٹی کے چیئرمین، پروفیسر ڈاکٹر شاہد منیر، وائس چانسلر یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی لاہور تھے۔ وفد میں پروفیسر ڈاکٹر نوید رمضان (ڈائریکٹر سٹڈیز)، ڈاکٹر محمد وقاص (ڈائریکٹر ایکسٹرنل لنکیجز)، اور ڈاکٹر سید محسن علی کاظمی (ڈائریکٹر اورِک) بھی ان کے ہمراہ تھے۔ یہ دورہ اعلیٰ تعلیمی اداروں کے درمیان رابطوں کو مضبوط بنانے اور انجینئرنگ تعلیم میں پائیدار اصلاحات کے فروغ کے سلسلے کی ایک اہم کڑی ہے۔ وفد کا استقبال وائس چانسلر یونیورسٹی آف چکوال پروفیسر ڈاکٹر فرخ ارسلان صدیقی نے کیا۔ ان کے ہمراہ رجسٹرار رانا عبدالماجد اور خزانہ دار محمد آصف اور دیگر حکام شامل تھے۔دورے کے موقع پر "ریفارمز ان انجینئرنگ ایجوکیشن اینڈ ریسرچ” کے عنوان سے ایک اہم سیمینار منعقد ہوا، جس کی صدارت یونیورسٹی آف چکوال کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر فرخ ارسلان صدیقی نے کی۔ سیمینار میں ڈاکٹر شاہد منیر بطور مہمانِ خصوصی شریک ہوئے۔ اس موقع پر یونیورسٹی اف چکوال کے شعبہ انجینئرنگ اور دیگر شعبہ جات کے اساتذہ بھی موجود تھے۔سیمینار کے دوران انجینئرنگ تعلیم کے موجودہ چیلنجز، نصاب کی جدید خطوط پر ہم آہنگی، تحقیق کے معیار میں بہتری اور فروغ، اور صنعت و اکیڈمیا کے درمیان مضبوط و مؤثر روابط قائم کرنے پر تفصیلی اور جامع گفتگو کی گئی۔ اس موقع پر یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی لاہور اور یونیورسٹی آف چکوال کے درمیان تدریسی و تحقیقی تعاون کے فروغ کے لیے مفاہمتی یادداشت (MoU) پر دستخط کیے گئے۔ اس معاہدے کے تحت فیکلٹی ایکسچینج، مشترکہ ریسرچ پروجیکٹس، جوائنٹ سپرویژن، طلبہ کے تبادلہ پروگرامز، اور جدید لیبارٹریز و تحقیقاتی سہولیات کے اشتراک سمیت مختلف شعبوں میں تعاون کو فروغ دیا جائے گا۔پروفیسر ڈاکٹر شاہد منیر نے اس موقع پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یونیورسٹی آف چکوال جیسے ابھرتے ہوئے اداروں کے ساتھ اشتراک سے ملک میں انجینئرنگ ایجوکیشن اور ریسرچ کے معیار کو بہتر بنانے میں نمایاں پیش رفت ممکن ہوگی۔ انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ HEC کی اعلیٰ سطحی کمیٹی ملک بھر میں یکساں اور معیاری انجینئرنگ تعلیم کے فروغ کے لیے عملی سفارشات اور اقدامات کو یقینی بنائے گی۔آخر میں دونوں اداروں کے نمائندگان نے اس بات پر اتفاق کیا کہ یہ تعاون نہ صرف ادارہ جاتی سطح پر بلکہ قومی سطح پر بھی انجینئرنگ تعلیم و تحقیق کے نئے دور کا آغاز ثابت ہوگا، جو پاکستان کی علمی و تکنیکی ترقی میں اہم کردار ادا کرے گی۔

    Related Posts

    وزیر اطلاعات پنجاب عظمی بخاری کی زیرِ صدارت انفارمیشن اسٹیئرنگ کمیٹی کا اہم اجلاس

    جھڈو  میں بھی عید الاضحیٰ کے قریب آتے ہی مویشی منڈی سج گئی 

    ایس ایس پی ٹنڈوالھیار سید سلیم شاہ کی ٹنڈوالھیار بار آمد نومنتخب بار عہدیداران اور ممبران کو مبارکباد

    مقبول خبریں

    شیخوپورہ،مجاورانوالی میں گھریلو جھگڑے پر باپ نے بیٹی کو قتل کردیا

    پنکی کا گرفتاری سے عین پہلے کا آڈیو لیک، جانشین مقرر، لاہور میں رہائش گاہ کا پتہ چل گیا

    اسٹیٹ بنک کو آئی ایم ایف کی جانب سے 1.3 ارب ڈالر موصول

    13 برس کی عمر میں کیرئر شروع،کوکین تیاری کی ٹریننگ علاقہ غیر سے لی،ایلیٹ کلاس باقاعدہ گاہک

    ایران پر چین سمیت کسی کی مدد درکار نہیں ، معاملات میرے کنٹرول میں ہیں، صدر ڈونلڈ ٹرمپ

    بلاگ

    انمول عرف پنکی کو درپردہ کس کی حمایت حاصل؟ کیس منطقی انجام تک پہنچے گا یا ایک اور فائل بند ہوگی!

    چھٹیوں کے سائے میں دم توڑتی تعلیم

    ”معرکہ حق کا جشن“ میاں حبیب کا کالم

    آئندہ چند ہفتے پنجاب پولیس کے مستقبل کیلئے فیصلہ کن قرار،سربراہ لاہور پولیس کی ممکنہ تبدیلی، سہیل ظفر چھٹہ سی سی پی او ؟نیا آئی جی پنجاب کون ؟ پنجاب میں نئی صف بندی سے بہت سے بااثر افسران تبادلہ کروا سکتے ہیں!

    گیسٹ ہاؤسز سے رزقِ حلال تک، پولیس افسران کے رویہ نے ایک شخص کی زندگی بدل دی

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.