لودھراں(محمدجنیدسے)لودھراں میں پنجاب ٹیچرز یونین کے زیر اہتمام سرکاری سکولوں کی آئوٹ سورسنگ پالیسی کے خلاف احتجاجی ریلی نکالی گئی۔ ریلی ضلع کونسل سے ڈپٹی کمشنر آفس تک نکالی بعد ازاں غوثیہ چوک میں دھرنے کی شکل اختیار کر گئی جہاں مظاہرین نے ملتان بہاولپور جی ٹی روڈ دھرنے دے کر بند کر دی۔احتجاجی ریلی کی قیادت ضلعی صدر پنجاب ٹیچرز یونین رانا محمد فاروق خاں نے کی جبکہ سینکڑوں مرد و خواتین اساتذہ اور والدین نے شرکت کی۔ مظاہرین نے سرکاری سکولوں کی نجکاری، اساتذہ کو بے روزگار کرنے اور آٹ سورسنگ پالیسی کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔اساتذہ کا کہنا تھا کہ وہ نظامِ تعلیم، پنشن، گریجویٹی اور لیو انکیشمنٹ کے تحفظ کیلئے سڑکوں پر نکلے ہیں۔ مظاہرین نے حکومت سے آٹ سورسنگ پالیسی فوری واپس لینے کا مطالبہ کیا۔
لودھراں: پنجاب ٹیچرز یونین کے زیر اہتمام سرکاری سکولوں کی آئوٹ سورسنگ پالیسی کیخلاف احتجاجی ریلی نکالی گئی

