کوٹ ادو ( محمد آصف کی رپورٹ)

کوٹ ادو میں معرکہ حق” کے عنوان سے ریلی کا انعقاد کیا گیا۔ شرکا نے ہاتھوں میں قومی پرچم تھامے "ہم ہیں بنیان المرصوص” اور "ہر گھڑی تیار” کے نعرے لگائے۔ریلی کی قیادت سابق صوبائی وزیر ملک احمد یار ہنجرا نے کی۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر بلال سلیم، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ملک اسد علی بدھ، اسسٹنٹ کمشنر کوٹ ادو فرخ محمود، اسسٹنٹ کمشنر چوک سرور شہید اقبال لنگاہ اور سی او ایجوکیشن کاظم صاحب بھی موجود تھے۔ریلی میں ستھرا پنجاب پروگرام کے ڈی ڈبلیو ایم تحصیل منیجر مظہر حسین، نادر عباس، تحصیل منیجر ڈائیو کمپنی، سی او ایم سی عثمان عبداللہ سمیت مختلف سیاسی و سماجی شخصیات نے بھی شرکت کی۔شرکا کا کہنا تھا کہ قومی یکجہتی اور اتحاد کے پیغام کو عام کرنا اس ریلی کا مقصد ہے۔

