دیر بالا سے ہمارے بیورو چیف محمود ریاض کی رپورٹ
پریس کلب ضلع دیر بالا اور ضلع دیر بالا یونین آف جرنلسٹس کے انتخابات مکمل ہو گئے ۔اس سلسلے میں انتخابی تقریب داروڑہ بازار زیرمیں نگرانی تحصیلدار لرجم منعقد ہوئی جس میں ضلع بھر کی صحافی برادری نے شرکت کی ۔پریذائڈنگ افیسر کے فرائض جواں سال قانون دان مشتاق احمد ایڈووکیٹ نے انجام دیئے انتخابی تقریب میں سنیئر صحافی ریاض ابوالخیل، شیخ محمد ادریس، جمیل روغانی، احمد الحق، قاری حضرت اللہ، عمران خان، عرفان علی شاہ گل حسین اور جاوید ملنگ کے ساتھ دیگر درجنوں صحافیوں نے شرکت کی اور انتخابات میں حصہ لیا۔اگر چہ انتخابات خفیہ رائے دہی کے ذریعے کرانے تھے لیکن اخری لمحے تک صحافی کھلے رائے دہی کے ذریعے عہدداروں کو منتخب کرنے پر متفق ہوئے اس موقع پر کھلے رائے دہی کے ذریعے پریس کلب کیلئے احمد الحق صدر، خان زمان روغانی نائب صدر، عرفان علی شاہ جنرل سیکرٹری، یار زمان ڈپٹی جنرل سیکرٹری، گل زمان فنانس سیکریٹری، جاوید ملنگ پریس سیکرٹری اور شیخ ابوسعید افس سیکرٹری چن لئے گئے ۔اس طرح دیر بالا یونین اف جرنلسٹس کے لیے اسلام خان صدر، مظہر الدین سینئر نائب صدر، احمد علی نائب صدر، ایوب وردگ جنرل سیکرٹری، حضرت اللہ ڈپٹی جنرل سیکرٹری، ممتاز خان پریس سیکرٹری اور میاں جمال شاہ افس سیکرٹری منتخب کئے گئے ۔دوسری ظرف ضلع دیربالا میں صحافت کا بانی اور سنیر ترین صحافی محمود ریاض ابوالخیل کو پریس کلب اور یونین کے لیے بطور سرفرست اعلی برقرار رکھا گیا ۔نو منتخب عہدداروں نے اپنے خطاب میں تمام تر اختلافات بھلانے، ساتھ مل کر چلنے اور صحافتی برادری کو درپیش مسائل حل کرنے کی پختہ عزم کا اعادہ کیا ۔


