واشنگٹن: پیر کے روز ایک بزنس سمٹ سے خطاب کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے ٹیکس کٹوتیوں کے فوائد پر بات کرتے ہوئے اچانک یہ کہہ کر سب کو حیران کر دیا کہ:”…اور اس طرح، جب میں آٹھ یا نو سال بعد اپنے عہدے سے سبکدوش ہوں گا، تو میں اسے خود استعمال کرنے کے قابل ہوں گا“۔
Trump: "When I get out of office in, let’s say, eight or nine years from now … ” pic.twitter.com/3JCQQ8ekhf
— Aaron Rupar (@atrupar) May 4, 2026
ٹرمپ کا یہ بیان محض ایک جملہ نہیں بلکہ ان کے اس ارادے کی کڑی ہے جس کا تذکرہ وہ اکثر کرتے رہتے ہیں۔ گزشتہ سال این بی سی نیوز کو انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے واضح کیا تھا کہ وہ تیسری بار صدر بننے کے خیال پر کوئی ’مذاق‘ نہیں کر رہے کیونکہ بہت سے لوگ ایسا ہی چاہتے ہیں۔
مارچ 2025 میں ایئر فورس ون پر صحافیوں سے گفتگو کے دوران انہوں نے ایک نئی منطق پیش کی:
ان کا کہنا تھا کہ لوگ مجھ سے تیسری ٹرم کا مطالبہ کر رہے ہیں۔
ٹرمپ کے مطابق چونکہ 2020 کے انتخابات ’دھاندلی زدہ‘ تھے، اس لیے ان کی اگلی ٹرم تکنیکی طور پر چوتھی ٹرم ہوگی۔
’ٹرمپ 2028‘: تیاری مکمل ہے!
جہاں بہت سے لوگ اسے محض ٹرمپ کا طنزیہ انداز قرار دے رہے ہیں، وہیں زمینی حقائق کچھ اور ہی کہانی سنا رہے ہیں۔ٹرمپ کے آفیشل اسٹور پر "Trump 2028” کے نام سے سامان اور مرچنڈائز پہلے ہی دستیاب ہے جسے نمایاں طور پر فروخت کیا جا رہا ہے۔
کیلیفورنیا کے گورنر گیون نیوزوم نے اسے امریکی جمہوریت کے لیے ’کوڈ ریڈ‘ قرار دیتے ہوئے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ شاید 2028 میں سرے سے انتخابات ہی نہ ہوں۔
You think he’s kidding? https://t.co/yzot4KJwY5
— David Nino Rodriguez (@ninoboxer) May 4, 2026
ٹرمپ کے اس بیان کے بعد سوشل میڈیا پر طنز و مزاح اور تنقید کا ایک نہ رکنے والا سلسلہ شروع ہو گیا ہے۔ ناقدین کا کہنا ہے کہ ٹرمپ اب محض تیسری نہیں بلکہ چوتھی ٹرم کے خواب دیکھ رہے ہیں، جبکہ حامی اسے ان کا ’بے پناہ اعتماد‘ قرار دے رہے ہیں۔
Mortality aside, he keeps making it clear he never plans on leaving. And that he will never leave peacefully or voluntarily. This is why his judicial picks all refuse to say that he isn’t eligible to run for a third term despite the plain language of the 22nd Amendment. https://t.co/HLOrkURiKN
— Andrew—#IAmTheResistance (@AmoneyResists) May 4, 2026
امریکی آئین کی رو سے کوئی بھی شخص دو بار سے زیادہ صدر نہیں بن سکتا، لیکن ٹرمپ کے ان بیانات نے اس بحث کو چھیڑ دیا ہے کہ کیا وہ آئین میں تبدیلی کا ارادہ رکھتے ہیں یا یہ محض ان کا ایک اور سیاسی اسٹنٹ ہے؟
He’s not leaving peacefully or legally, folks. Take him literally and seriously.
Also, if he plans on sticking around for 8 years, he should put down the steak, burgers and Diet Cokes. https://t.co/wNeJZQKjFN
— Wajahat Ali (@WajahatAli) May 4, 2026
This is how he started with the whole “if I lose the election is fraudulent” shtick. If we don’t listen to this, shame on us. That man isn’t building a ballroom for the next guy. https://t.co/L0lR4x4V9m
— Joyce Alene (@JoyceWhiteVance) May 4, 2026

