ڈی جی خان:ڈیرہ غازی خان میں خاتون کے ہاں بیک وقت چار بچوں کی پیدائش ہوئی ہے۔
ڈی جی خان کے ٹیچنگ ہسپتال میں شادی کے 4 سال بعد خاتون کے ہاں 4 بچوں کی پیدائش ہوئی ہے،ہسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ بچوں میں2 بیٹے اور 2بیٹیاں شامل ہیں۔ لیڈی ڈاکٹر کے مطابق خاتون کے ہاں نارمل ڈیلیوری سے بچوں کی پیدائش ہوئی ہے، زچہ اور چاروں بچے مکمل صحت مند ہیں۔

