Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • شہر شہر کی خبریں
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      ریڈ جائنٹ ستاروں کی ہولناک تباہی سے بچ جانے والے تین انوکھے سیارے دریافت

      روبوٹ کتوں کو سیر کروائیں، ہزاروں کمائیں: مستقبل کی انوکھی نوکری

      اے یو اسمال فائنانس اور وجئے سیلس پر بڑا سائبر حملہ، کروڑوں صارفین کا ڈیٹا خطرے میں

      پاکستان کا ایک اور اعزاز "NUST” کے 45 محققین دنیا کے ممتاز ترین سائنس دانوں کی فہرست میں شامل

      ” اب کسی کو نوکری کی ضرورت نہیں رہے گی” — وائٹ ہاؤس سے ایلون مسک کا دنیا کو تاریخی پیغام

    • بلاگ
    • ویڈیوز

        بھٹ شاہ رورل ہیلتھ سینٹر کی  غفلت سے خاتون اور نومولود جاں بحق

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں ضلع بھر میں مختلف تقریبات کا سلسلہ جاری

      ہیومین ویلفیئر آرگنائزیشن پاکستان کے زیر اہتمام ریلی نکالی گئی

      عالمگیر ویلفیئر ٹرسٹ اور جامع مدرسہ منصورہ ہالا کے مشترکہ تعاون سے مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں مغل ویلفیئر اتحاد ہالا کی جانب سے ریلی نکالی گئی

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    واٹس ایپ پلس متعارف، جانئیے نئی سبسکرپشن سروس کی قیمت اور فیچرز ؟

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    کیلے فورنیا:میٹا کی زیلی کمپنی واٹس ایپ نے ’واٹس ایپ پلس‘ کے نام سے ایک نئی پریمیم سبسکرپشن سروس کا آغاز کر دیا ہے، جس کے تحت صارفین کو اضافی فیچرز اور ڈیزائن آپشنز فراہم کیے جائیں گے۔
    امریکی ٹیکنالوجی ویب سائٹ سی نیٹ کے مطابق اس نئی سروس میں صارفین کو ڈیکوریٹو تھیمز کے ساتھ ساتھ یہ سہولت بھی ملے گی کہ وہ ایک وقت میں 20 چیٹس کو پن کر سکیں گے، جو کہ عام ورژن کے مقابلے میں زیادہ ہے۔
    یہ سبسکرپشن اس وقت متعارف کروائی جا رہی ہے جب واٹس ایپ کی پیرنٹ کمپنی میٹا پہلے ہی اعلان کر چکی ہے کہ وہ اپنے چیٹ ایپس اور فیس بک میں پریمیم فیچرز شامل کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔
    واضح رہے کہ میٹا نے مارچ میں انسٹاگرام کے لیے بھی اسی نوعیت کی سبسکرپشن کی آزمائش شروع کی تھی۔
    واٹس ایپ کے سپورٹ پیجز کے مطابق ’واٹس ایپ پلس‘ میں منفرد سٹیکرز، ایپ تھیمز، آئیکنز اور رنگ ٹونز شامل ہوں گے۔
    اس کے علاوہ صارفین اپنی چیٹ لسٹس کو اپنی مرضی کے مطابق الرٹس، رنگ ٹونز اور تھیمز کے ذریعے کسٹمائز بھی کر سکیں گے۔
    ابھی تک اس سروس کی قیمت یا کن ممالک میں یہ دستیاب ہوگی، اس بارے میں باضابطہ تفصیلات جاری نہیں کی گئیں۔
    تاہم واٹس ایپ اپڈیٹس پر نظر رکھنے والی ایک ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق یورپ میں اس کی ماہانہ قیمت تقریباً 2.49 یورو جبکہ میکسیکو میں 29 ڈالر ماہانہ دیکھی گئی ہے۔جیکہ پاکستان میں اس کی ممکنہ قیمت 289روپے ماہانہ ہوسکتی ہے۔
    میٹا کے ترجمان کا کہنا ہے کہ واٹس ایپ پلس کا محدود پیمانے پر آغاز صارفین کی رائے حاصل کرنے کے لیے کیا جا رہا ہے تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جا سکے کہ یہ فیچرز واقعی صارفین کے لیے مفید ثابت ہوں۔
    انہوں نے کہا، ’واٹس ایپ ایک نئی، اختیاری سبسکرپشن کی آزمائش کر رہا ہے جس کا مقصد صارفین کو اپنے تجربے کو مزید منظم اور ذاتی نوعیت دینے کے مواقع فراہم کرنا ہے۔ اس میں اضافی پنڈ چیٹس، کسٹم لسٹس، نئے چیٹ تھیمز سمیت دیگر فیچرز شامل ہیں۔
    ہم ابتدائی طور پر محدود پیمانے پر اس کا آغاز کر رہے ہیں تاکہ صارفین کی رائے حاصل کی جا سکے۔ نئی پیشکش ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب دیگر چیٹ ایپس بھی اپنی سروسز سے آمدن حاصل کرنے کے لیے نئے طریقے اپنا رہی ہیں۔
    سگنل نے حال ہی میں دو ڈالر ماہانہ کا محفوظ بیک اپ فیچر متعارف کرایا ہے، جبکہ ٹیلیگرام 2022 میں اپنی سبسکرپشن سروس شروع کر چکا ہے۔

    Related Posts

    ایران پرحملے کی منصوبہ بندی تشویشناک، روس ایران کے حق دفاع کی حمایت کرتے ہیں ، چین

    ڈپٹی کمشنر خوشاب کا اوپن ڈور پالیسی کے تحت کھلی کچہری کا انعقاد، شہریوں کے مسائل سنے

    مٹیاری: حیدر ملاح کی گرفتاری پر ہنگامہ، پولیس اور مظاہرین میں جھڑپ، قومی شاہراہ بند

    مقبول خبریں

    ایران پرحملے کی منصوبہ بندی تشویشناک، روس ایران کے حق دفاع کی حمایت کرتے ہیں ، چین

    مٹیاری: حیدر ملاح کی گرفتاری پر ہنگامہ، پولیس اور مظاہرین میں جھڑپ، قومی شاہراہ بند

    سیالکوٹ: معروف ٹک ٹاکر انصر "مسٹر پتلو” کی سابقہ اہلیہ کے سنگین الزامات، نجی ویڈیوز لیک کرنے کی دھمکیاں دینے کا دعویٰ

    لاہور میں ایل پی جی 600 روپے کلو بکنے لگی، عوام حیران پریشان

    عمران خان کی بہن نورین نیازی کی بیٹیوں سے ملاقات کرانے کا حکم

    بلاگ

    مذہبی اصولوں کے دعوے سے سیاسی مفاہمت تک

    مسٹر پتلو کی شادی یا عوام کی زندگیوں سے کھیلنے کا تماشا؟

    ’’گزرے کل سے آگے ماضی کے افسوس سے نکل کر حال کو جینے اور مستقبل کے خوف سے آزاد ہونے کا نام زندگی’’

    درگاہ حضرت سچل سرمستؒ

     فصلی بٹیروں سے بچیے!

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.