اسلام آباد :وزیرِاعظم محمد شہباز شریف سے ایران کے سفیر رضا امیری مقدم نے بدھ کو ملاقات کی۔
وزیرِاعظم آفس کے مطابق ملاقات کے دوران علاقائی صورتحال اور امن کوششوں پر گفتگو کی گئی۔
Amb. Reza Amiri Moghadam, Ambassador of the Islamic Republic of Iran, called on Prime Minister Muhammad Shehbaz Sharif on 22.4.2026 to discuss the ongoing regional situation and peace efforts. pic.twitter.com/8QYxDsWlQj
— Prime Minister’s Office (@PakPMO) April 22, 2026
یہ ملاقات ایک ایسے وقت میں ہوئی ہے جب واشنگٹن میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پاکستان کی درخواست پر ایران کے ساتھ جنگ بندی کی مدت میں توسیع کا فیصلہ کیا ہے، کیونکہ ایران اور امریکہ کے وفود جنہیں مذاکرات کے لیے پاکستان آنا تھا، تاحال نہیں پہنچ سکے۔

