گکے برہا:ویب ڈیسک
آسٹریلیا اور جنوبی افریقہ کے مابین جاری تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے دوسرے میچ میں آسٹریلوی ٹیم نے کھیل کے پہلے اور دوسرے دن اپنی حریف ٹیم پر مکمل گرفت مضبوط کر رکھی ہے۔ سینٹ جارج پارک، گکیبرہا میں کھیلے جا رہے اس میچ میں آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا، جو ان کے تیز گیند بازوں کی شاندار کارکردگی کے بعد درست ثابت ہوا۔میچ کے دوران آسٹریلوی پیس اٹیک نے جنوبی افریقی بلے بازوں کو کھل کر کھیلنے کا کوئی موقع نہیں دیا۔دوسرے روز کے اختتام پرجنوبی افریقہ نے پانچ وکٹوں کے نقصان پر 97 رنزبنالئے۔فاسٹ بولر اسکاٹ بولینڈ نے انتہائی نپی تلی اور خطرناک بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے میزبان ٹیم کی بیٹنگ لائن کی کمر توڑ دی اورچار اہم وکٹیں حاصل کیں۔ ان کا ساتھ دیتے ہوئے تجربہ کار بولر مچل سٹارک نے بھی شاندار گیند بازی کا مظاہرہ کیا اور بلے بازوں کو دبائو میں رکھا اورایک وکٹ حاصل کی۔جنوبی افریقہ کی جانب سے کپتان ٹیمبا باوما اور چند دیگر کھلاڑیوں نے اننگز کو سنبھالنے کی طویل مزاحمت کی کوشش کی، تاہم آسٹریلوی بولرز کی سخت لائن اور لینتھ کے سامنے پروٹیز کا اسکور بورڈ کافی سست روی کا شکار رہا۔ ٹیمبا باوما 41رنزبناکرنا ٹ آئوٹ ہیں واضح رہے کہ اس میچ کے لیے آسٹریلوی ٹیم نے اپنی پلئنگ الیون میں تبدیلی کرتے ہوئے اسکاٹ بولینڈ کو موقع دیا ہے، جبکہ جنوبی افریقہ کی جانب سے مارک ایکر مین اس میچ کے ذریعے اپنے ٹیسٹ کیریئر کا آغاز کر رہے ہیں۔ مجموعی طور پر خراب موسم اور وقفے وقفے سے آنے والی رکاوٹوں کے باوجود آسٹریلیا اس میچ میں مکمل طور پر حاوی اور ڈرائیونگ سیٹ پر نظر آ رہا ہے۔


